جماعت اسلامی اس خطے کا مستقبل ہے ، مغربی تہذیب اسلام کی روشن تہذیب سے خائف ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidجماعت اسلامی اس خطے کا مستقبل ہے ، مغربی تہذیب اسلام کی روشن تہذیب سے خائف ہے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اس خطے کا مستقبل ہے ، مغربی تہذیب اسلام کی روشن تہذیب سے خائف ہے ، مخلوق خدا کو اﷲ کے در سے آشنا کرنا اﷲ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ، روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ، نفاق کا علاج انفاق ہے ، چھ چیزوں کو پلے باندھ لیں ، ایمان ، یقین محکم ، نافع علم عمل صالح اور دعوت الی اﷲ ، اﷲ کے دین کی دعوت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شرکاء سے تحریک حریت کے رہنما غلام محمد صفی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ، مولاناعبدالقادر ندیم ، پروفیسر طاہر صدیق اور پروفیسر حبیب الرحمن عاصم ، نائب امیر نور الباری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم سمیت دیگرقائدین نے خطاب کیا ۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اﷲ کے دین پر عمل بھی کر رہے ہیں اور اس کا ابلاغ بھی کر رہے ہیں اسلامی تحریک اس خطے کا مینارہ نور ہے ، عرب ممالک میں اخوان المسلمون بر صغیر میں جماعت اسلامی کروڑ ہا انسانوں کو حسن البناء اور سید مودودی کی فکر سے آشنا کر رہی ہے ، اسلامی تحریک دراصل کارانبیاء کا مشن لے کر چل رہی ہے ، جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے ، آزادخطے کی بستیوں کے مکین دعوت کے پیاسے ہیں عوام منتظر ہیں صرف ہمارے پہنچنے کی دیر ہے ، اﷲ تعالیٰ فرعون ،نمرود ، قارون سمیت دیگر باغیوں کو دنیا عطا کرتا ہے اور ہمیں دنیا و آخرت دونوں عطا کرتا ہے ، اس لیے ہم خوش نصیب ہیں کہ اس تحریک سے ہمارا تعلق ہے ، روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں سیرت کا مطالعہ کریں ، صلح امت کا مطالعہ کریں ، نماز اﷲ سے ملاقات کا تصور لے کر ادا کریں تا کہ اس کے اندر مٹھا س اور حلاوت پیدا ہو ۔ جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان نے قربانیاں دے کر یہ تحریک آگے بڑھائی ہے بنگلہ دیش میں آج بھی جماعت اسلامی کے قائدین کو پھانسیوں پر لٹکایا جا رہا ہے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر قربانیوں کی ایک پوری تاریخ ہے ، سید علی گیلانی کو تحریک نے تربیت دے کر آگے بڑھایا جو پوری قوم کی قیادت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ویژن 2030ء لے کر نکلی ہے ، آپ یہ دعوت لے کر ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم صحرا نوردی اور آبلہ پائی نہیں کریں گے اس وقت تک اﷲ کے نبی کی شفاعت اور اﷲ کا دیدار کیسے نصیب ہوگا ، اﷲ کے دیدار اور اﷲ کے نبی کی شفاعت کے لیے ضروری ہے کہ ہم صحرا نوردی اور آبلہ پائی کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر