{AF}
قرآن وسنت ہماری تربیت کی بنیاد ہے اسوہ حسنہ کردار سازی کا اہم حصہ ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہاڑی گہل( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ تعلیم کے ساتھ تربیت کا ہونا لازمی ہے محض ڈگریوں سے مسائل حل نہیں ہو ں گے پاکستان آج جس بحران اور مسائل کا شکار ہے اس کے ذمہ دار بڑی بڑی جامعات سے فارغ ہونے افراد ہیں ،اختیارات کا ناجائز استعمال لوٹ مار کی بڑی وجہ تربیت کی اور خوف خدا کی کمی ہے قرآن وسنت ہماری تربیت کی بنیاد ہے اسوہ حسنہ کردار سازی کا اہم حصہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول کہوٹی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سردار آصف ،سردار تنویر،ظہیر گردیزی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جن اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم اور تربیت کو بنیاد بنایا ہے امت مسلمہ جن عروج پر تھی تو اس کا سبب تعلیم اور تربیت تھا ،عالمی سامراج امت کے روایات اور اقدا ر کے خلاف جنگ مسلط کیے ہوئے ہے حکومت کی سطح پر بھی اس کے توڑ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے عوامی سطح پر بھی والدین اور اساتذہ مل کر نسل نو کی اسلامی تعلیم وتربیت کا اہتمام کریں تا کہ مغربی تہذیبی یلغار کا توڑ کیا جا سکے ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں عظیم الشان آزادی کی جدوجہد جاری ہے تحریک آزادی کشمیر کو نصاب کا حصہ ہونا چاہیے تعلیمی ادارے نسل نو کو تاریخ سے آگاہ کریں انہوں نے کہاکہ ایک طبقہ ہماری تاریخ کو بگاڑ رہا ہے اور وہ گلاب سنگھ کو ہیرو قرار دے کر ہماری شاندار تاریخ مسخ کررہا ہے اس کے توڑ کے لیے بھی اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے اندر والدین اور اساتذہ نے ایسی نسل تیار کی ہے جو آزادی کے لیے برسرپیکار ہے اسی طرح آزاد خطے کے اندر بھی والدین اور اساتذہ مل کر نسل نو تعلیم و تربیت اسلامی خطوط پر کریں تعلیم وتربیت کی بنیاد قرآن وسنت کو بنایا جائے ۔