مدارس اور مساجد دین کے ابلاغ کاسب سے بڑا ذریعہ ہیں ، عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مدارس اور مساجد دین کے ابلاغ کاسب سے بڑا ذریعہ ہیں ، عبدالرشید ترابی{/AF}

ہاڑی گہل( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مدارس اور مساجد دین کے ابلاغ کاسب سے بڑا ذریعہ ہیں ،قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ مختص ہونا چاہیے،خیبر پختوانخواہ کے مدارس میں مدرسین کے لیے تنخواہوں کا اہتمام کیا گیا ہے میری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کے بجٹ میں بھی مدرسین کے لیے بھی رقم مختص ہو ،ختم نبوت ؐ کی قانون ساز ی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا شریعت اپیلٹ بینچز کے قیام کے لیے تمام دینی جماعتوں سے مشاورت کا اہتمام کیا قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کی تعلیمات پر عمل اور اس کے نظام کو نافذ کیا جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ امہات المومنین ہاڑی گہل میں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا مفتی مسعود الحسن مسعودی،مولانا مقصود توحیدی سمیت دیگر علماء کرام نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تمام دینی قوتوں کو مل کر اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے ،دشمن مقبوضہ کشمیر کے اندر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے بیس کیمپ کی حکومت اور عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس محاذ پر بھی حقیقی کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ حق اور باطل ظالم اور مظلوم اور مظلوم کی پہچان الگ الگ ہونی چاہیے ظالم اور مظلوم کو ایک ساتھ نہ رکھا جائے انہوں نے کہاکہ اسلامی معاشرے کے قیام اور عوام کی تعلیم وتربیت کے لیے مساجد اور مدارس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں منبر و محراب سے امت کی وحدت کی بات ہو نی چاہیے مغرب نے امت کو فرقوں میں تقسیم کر کے کمزور کیا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اﷲ کے دین کے قیام اور اس کی سربلندی کے لیے کوشش کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر