{AF}
معاشرے میں حقیقی اسلامی تبدیلی لانے کے لیے خواتین اپنا کردار ادا کریں ، رفعت عزیز {/AF}
دھیرکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ معاشرے میں حقیقی اسلامی تبدیلی لانے کے لیے خواتین اپنا کردار ادا کریں ،خواتین تعلیم وتربیت کے لیے بھی خود کو تیار کریں قرآن کی تعلیم خود بھی حاصل کریں اور بچو ں کو بھی تعلیم دلائیں ،ذاتی منصوبہ عمل کے ساتھ قرآن کی تعلیم عام کرنے کے لیے گھروں کے مورچوں کو بھی منصوبے کا حصہ بنائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دھیرکوٹ،کوٹلی اورغربی باغ کے دورے کے دوران پر خواتین کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،خواتین کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے رفعت عزیز نے کہا کہ خواتین آزاد خطے کی خواتین کا 52فیصد ہیں خواتین اپنے گھروں کے مورچوں کو مضبوط کریں ،خاندانی نظام کو قائم رکھیں انہوں نے کہاکہ مغربی تہذیبی یلغار کا اصل ہدف ہماری خواتین ہیں خواتین اسلامی تہذیب اپنائیں تا کہ ان کو دیکھ کر بچے بھی اسلام کی طرف مائل ہوں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک آزادی کشمیر میں خواتین کا بڑا نمایاں کردار ہے اسی طرح اسلامی ادوار کے اندر خواتین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے آزاد خطے کے اندر بھی خواتین اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اسلامی انقلاب اور حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ میں نے اسمبلی کے اندر خواتین کی بھرپور نمائندگی کی ہے خواتین کے مسائل کے حوالے سے جدوجہد کی ہے آئندہ بھی کرتی رہوں گی ۔