{AF}
حکومت پاکستان اور واپڈا آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے ، راجہ فاضل تبسم{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور واپڈا آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے ،واپڈا آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے یا شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کرنے کو ختم کرے ،آزاد خطے سے 2500میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہونے کے قریب ہے 1500میگاواٹ بجلی پہلے سے پیدا کی جارہی ہے ،آزاد خطے کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کرنے کے لیے صرف 350میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے حکومت پاکستان سب سے پہلے 350میگاواٹ بجلی کشمیریوں کو فراہم کرے اور جو وافر بجلی بچتی ہے وہ نیشنل گریڈ میں بھیجی جائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت آزاد خطے کو این ایف سی ایوارڈ میں صوبے سے بڑھ کر حصہ دے ڈیموں کی رائلٹی اور خالص منافع فراہم کرے تا کہ آزاد خطے کو خود کفالت کی جانب گامزن کیا جاسکے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جاسکیں ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق میدان عمل میں مصروف جہد ہے جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ آزاد خطے کے نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کیا جائے اس خطے کو اسلامی ماڈل ریاست بنایا جائے ریاست کے تمام وسائل کو برؤے کار لایا جائے رشوت اور کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ،زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں بھرپور کام کر کے ریاست کو خودکفیل بنایا جائے ،انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی ہمارا مشن ہے ۔