{AF}
عبدالرشید ترابی کی پاکستان میں ترکی کے نئے تعینات ہونے والے سفیر آئی مصطفی یردگل سے اہم ملاقات{/AF}
عبدالرشید ترابی کی پاکستان میں ترکی کے نئے تعینات ہونے والے سفیر آئی مصطفی یردگل سے اہم ملاقات،مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے اسلام آباد میں ترکی کے نئے تعینات ہونے والے سفیر آئی مصطفی یر دگل سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر نئے سفیر کا اسلام آباد آمد پر خیر مقد م کیا اور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے موقف کی حمایت کی ہے جس پر اہل کشمیر ترکی کی حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ،ترکی کی حکومت اور عوام نے زلزلہ کے موقع پر متاثرین زلزلہ کی بھرپور مدد اور بحالی کے منصوبوں پر کام کیا اس حوالے سے بھی اہل کشمیر ترک حکومت اور عوام کے شکر گزار ہیں ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر میں قابض 8لاکھ بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں سفیر کو آگاہ کیا ۔