جماعت اسلامی آزادکشمیر میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے اور ریاست کو خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamجماعت اسلامی آزادکشمیر میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے اور ریاست کو خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،راجہ فاضل تبسم  {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے اور ریاست کو خودکفالت کی جانب گامزن کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے آزادکشمیر میں زراعت میں بے پناہ پوٹیشنل موجودہے ،ہمارے پاس زمینیں وافر پانی اور انسانی وسائل موجود ہیں مسئلہ یہ ہے کہ ان کو یکجا کر کے رخ دینے کی ضرورت ہے ،آزادکشمیر میں کسان بورڈ طرز کا نظام قائم کرنے کی کوشش کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی راہنما فیض بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،فیض بلوچ دفتر جماعت اسلامی تشریف لائے اور انہوں نے پاکستان میں کسان بورڈ کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریف کیا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی نے اپنے ویژن 2030میں زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے اقدامات تجویز کیے ہیں جلد ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر ذرخیز علاقہ ہے پانی وافر مقدار میں موجود ہے صرف کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں زراعت کے شعبے میں بہتر انداز سے کام کیا جائے تو روزگار کے ساتھ ساتھ قومی وسائل میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے آزاد کشمیر کو غذائی اعتبار سے خود کفیل بنایا جاسکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر