{AF}
جماعت اسلامی قوم کو فرقوں ،علاقوں اور قبیلوں کی دلدل سے نکال کرایک اﷲ کی بندگی کی طر ف لانا چاہتی ہے، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}
گڑھی دوپٹہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی قوم کو فرقوں ،علاقوں اور قبیلوں کی دلدل سے نکال کرایک اﷲ کی بندگی کی طر ف لانا چاہتی ہے،مغرب کی فحاشی اور عریانی اپنے عروج پر ہے،دجالی تہذیب کے مقابلے میں اسلامی تہذیب کوعام کرنا ہے ،مدینے کی طرز کی ماڈل ریاست جماعت اسلامی کا خواب ہے،جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کی دعوت کو لے کر نکلیں ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں قوم دعوت کی پیاسی ہے ،سیلم فطرت افراد اس دعوت پر لبیک کہیں گے،ان کو منظم کریں اپنے ساتھ شامل کریں اپنی تنظیم مضبوط کریں،نوجوانوں کو اپنے ساتھ شامل کریں ک،جماعت اسلامی آزاد کشمیر ماڈل اسلامی ریاست بنانا چاہتی ہے،ان خیالات کااظہارانھوں نے تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں قرآن کا مطالعہ روزنامہ کریں ایسی نماز پڑھیں جو حلاوت والی ہو میٹھاس والی ہو،اﷲ کے قریب لے جانے والی ہو،بنی ﷺ کی سیرت اور صلحاء امت کی سیرت کا مطالعہ کریں،اس خاک دان پر اوپر آپ سے بہتر او ر کون جماعت یا گروہ ہے جو اﷲ کے نظام کے غلبے کی دعوت لے کراٹھاہے،آپ اﷲ کے منتخب کردہ ولوگ ہیں جو ا س کی مرضی کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہد کرچکے ہیں یہ توفیق اﷲ نے دی ہے اور اﷲ کی رضاسے ہی ہم سب کامیاب ہوسکتے ہیں،ہماری جدوجہد اﷲ کی رضاہے اﷲ کے دین پر چلیں گے اس کے نظام کے لیے گرد الود کریں گے تو وہ راضی ہوگا،جب اﷲ راضی ہوجائے توپھر کامیابی ہی کامیابی ہے جب اﷲ ناراض ہوتو دنیا کی دولت کسی کام کی نہیں ہے یہ شہرت کس کام کی ہے ،اﷲ والے بن جائیں،انھوں نے کہاہے کہ ہماری کوشش ہے کہ قوم کو اﷲ کے در سے آشنا کردیں جس نے مخلوق کوخدا کے درسے آشنا کردیا وہی کامیاب ہے۔