{AF}
جماعت اسلامی بنی ﷺ کے مشن کی علمبردار ہے،راجہ جہانگیرخان,راجہ فاضل{/AF}
میرپور( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے مرکزی نائب امیر راجہ جہانگیرخان اور سیکرٹری جنرل راجہ فاضل نے مشترکہ طورپر کہاے کہ جماعت اسلامی بنی ﷺ کے مشن کی علمبردار ہے،جماعت اسلامی کی صحت ،تعلیم اور عوام کی خدمت کے میدان میں خدمات قابل تحسین ہیں،جماعت اسلامی نے عوام کی خدمت کی ہے اور کررہی ہے،جماعت اسلامی کے پیش نظر عوام اور قیادت کی کردار سازی بھی ہے کردار ہی بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہارانھوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین نے ذمہ داران اور یونین کونسل کے اراکین کو ویثرن 2030کے حوالے سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی ،راجہ فاضل نے کہاکہ جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ وارڈ کی سطح تک موثر تنظیم قائم ہوجائے اور عوام کو منظم کرکے حقیقی انقلاب لایا جائے،دیرپا اور حقیقی انقلاب کے لیے رائے عامہ کو ساتھ ملانا ہے،جماعت اسلامی رائے عامہ کے ذریعے انقلاب پر یقین رکھتی ہے اور رائے عامہ منظم کرنے کے لیے تنظیم کامضبوط ہونا ضروری ہے،انھوں نے کہاکہ میرپور ڈویثرن میں مضبوط تنظیم قائم کرنا ہے۔