جماعت اسلامی اپنے تمام وسائل اور اداروں کے ساتھ متاثرین کی خدمت کے لیے موجود رہی ہے اور اب بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی اپنے تمام وسائل اور اداروں کے ساتھ متاثرین کی خدمت کے لیے موجود رہی ہے اور اب بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

کھوئی رٹہ ( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیریوں کی داخلی تحریک اور برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد عالمی سطح پر داخلی تحریک کی پذیرائی سے خوفزدہ ہو کر سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ او شیلنگ کررہا ہے جو قابل مذمت ہے نریندر مودی بیس کیمپ میں خوف کا ماحول پیدا کر کے یہاں کے عوام کو تحریک آزادی سے لاتعلق کرنے کی سازش کررہا ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے ،جماعت اسلامی اپنے تمام وسائل اور اداروں کے ساتھ متاثرین کی خدمت کے لیے موجود رہی ہے اور اب بھی خدمات سرانجام دے رہی ہے ،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے فوری طور پر شہداء کے لیے 10لاکھ فی کس ادائیگی اور بینکرز بنانے کے اعلان پر بھی عمل درآمد کرتے ہوئے اس کے لیے ادائیگی کا اہتمام کرے ،پاکستان میں مسائل کا حل امانتدار اور دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے ،سی پیک کی وجہ سے بین الاقوامی اور علاقائی طاقتیں پاکستان کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہیں پوری قوم مل کر ان کا مقابلہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ کھوئی رٹہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے ولایت حسین بشارت ،صحافی طارق ڈار کے بھائی اور بھتیجے ہاشم خان مرحوم کے گھر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ،قبل ازیں عبدالرشید ترابی نے ڈپٹی سپیکر آزادکشمیر اسمبلی سردار فاروق طاہر کے والد ،عبدالوحید چوہدری کی والدہ اور ڈاکٹر حلیم کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکر اظہار تعزیت کیا ،کھوئی رٹہ میں دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیر کی آزاد ی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان کشمیریوں کو زیادہ دیر غلام نہیں رکھ سکتا ،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آئینی اصلاحات تمام پارٹیوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے کشمیر کونسل کے تمام مالی اختیارات آزاد حکومت کو منتقل کرنے کے لیے بھی تمام جماعتیں متفق اور متحد ہیں آزادکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کی حکومت کو با وقار اور بااختیار بنایا جائے تا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منزل تک پہنچایا جا سکے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نظریے کی بنیاد پر حاصل کیا گیا کچھ لابیز نظریہ پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ پاکستان میں سیاسی عد م استحکام پیدا کر کے پاکستان کو اپنے نظریے سے ہٹانا چاہتی ہیں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے مطابق پاکستان کی تشکیل ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ،انہوں نے کاکہا کہ پاکستان میں سیاسی مسائل کا حل آمدہ انتخابات میں امانتدار اور دیانتدار قیادت کے انتخاب میں مضمر ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر