الخدمت فاؤنڈیشن پورے آزادکشمیر میں پینے کے صاف پانی کی سکیمیں اور متاثرین سیز فائر لائن کی امداد کا سلسلہ جلد شروع کررہی ہے ،ڈاکٹر ریاض

{AF}logoالخدمت فاؤنڈیشن پورے آزادکشمیر میں پینے کے صاف پانی کی سکیمیں اور متاثرین سیز فائر لائن کی امداد کا سلسلہ جلد شروع کررہی ہے ،ڈاکٹر ریاض{/AF}

اسلام آباد( پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن پورے آزادکشمیر میں پینے کے صاف پانی کی سکیمیں اور متاثرین سیز فائر لائن کی امداد کا سلسلہ جلد شروع کررہی ہے ،سیز فائرلائن کے ملحقہ دیہاتی علاقے کے نوجوانوں کو الخدمت فاؤنڈیشن فرسٹ ایڈکی تربیت دے گی تا کہ زخمیوں کوفوری ریلیف مل سکے ،الخدمت فاؤنڈیشن جلد تربیت یافتہ نوجوانوں کو فرسٹ ایڈ کیٹ فراہم کرے گی ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ڈاکٹر ریاض نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن بھرپور انداز سے پورے آزادکشمیر میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور آئندہ مزید بہترانداز سے عوام الناس کی خدمت کو جاری رکھے گی ،ڈاکٹر ریاض احمد نے راجہ فاضل حسین تبسم کو منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور عوام الناس کی خدمت کے مزید منصوبوں کے حصول کے حوالے تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر ریاض نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کو آزادکشمیر کی سب سے بڑی سماجی فاؤنڈیشن بنایا جائے یتیم اور غریب بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کو بھی عوام تک پہنچانے کا اہتمام کیا جائے انہوں نے کہاکہ اسلام نے بھی ہمیں یہ درس دیا ہے کہ ہم معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کریں اس سے اﷲ راضی ہوتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر