{AF}
نریندر مود ی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ،شمشیر خان {/AF}
اسلام آباد( پ ر) حزب المجاہدین کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شمشیر خان نے کہا ہے کہ نریندر مود ی مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے ،نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں اپنی شکست کو چھپانے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے ،کشمیریوں نے عملاً مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کو شکست سے دوچار کر دیا ہے آزادی کاسورج جلد طلوع ہو گا ،نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم بند نہ کیے تو ہزاروں نوجوان سیز فائر لائن کو پاؤں تلے روندتے ہوئے اپنے بھائیوں کی مدد کرنے پر مجبور ہو ں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے جوقوم 5لاکھ شہداء آزادی کے لیے پیش کر چکی ہو اس قوم کو نریندر مودی طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا ،کشمیریوں نے ذہنی طور پر ہندوستان سے آزادی کا اعلان کر دیا ہے جلد ہی زمین سے بھی بھارتی قابض افواج کو بے دخل کر دیں گے ،انہوں نے کہاکہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز اور پیدائشی حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیر یوں کو یہ حق اقوا م متحدہ کی قراردادیں فراہم کرتی ہیں نریندر مودی کشمیریوں کی اس جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی ناپاک سازشیں کررہا ہے عالمی برادری کو اس کانوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے ہندو بنیا طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور کشمیری اسی زبان میں بات کریں گے ۔