ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں ، ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہندوستان کی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہیں ،اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لے،مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے نریندر مودی سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کرکے بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہے ہیں ،نریندر مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ایٹمی جنگ ہوئی تھی تو پوری دنیا متاثرہو گی ،اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کا جائز اور بنیادی حق دلوائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور اس کے ادارے متاثرین سیز فائرلائن کی خدمت اور بحالی کے لیے بھرپور کردارادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے ،جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے عوام اور سیز فائرلائن کے متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن جماعت کی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں جماعت اسلامی ہی قوم کا مستقبل ہے جماعت اسلامی کے کارکن عوامی مسائل کے ترجمان بنیں ،مسائل کی نشاندہی کریں اور حل کے لیے اپنی بساط کے مطابق کوشش کریں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قائدین حریت کی گرفتاریوں سے تحریک کو اور جلا ملتی ہے ہندوستان اپنے ذہن سے یہ غلط فہمی نکال دے کہ وہ قائدین حریت کو پابند سلاسل کر کے تحریک آزادی کو کمزور کر دے گا عالمی برادری قائدین حریت کی بلا جواز گرفتاریوں اور تشدد کا نوٹس لیں قابض ہندوستانی افواج مقبوضہ ریاست میں بدترین ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہیں انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر