{AF}
ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی متاثر عالمی انسانی حقو ق کے ادارے نوٹس لیں ،سردار آفتاب احمدایڈووکیٹ{/AF}
برمنگھم( پ ر) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردار آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے سول آبادی متاثر عالمی انسانی حقو ق کے ادارے نوٹس لیں ،آئے روز لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی جانب سے نہتے عوام اور ان کے جانوروں اور مال و اسباب کو نشانہ بنایا جارہا ہے اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حکومت آزاد کشمیر متاثرین کنٹرول کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ایمرجنسی سروسز کا آغاز کرے ،لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں کو بینکرز بنا کر دئیے جائیں متاثرین کنٹرول لائن شدید مشکلات کا شکار ہیں سینیٹر سراج الحق کا بروقت متاثرین سے ملاقات کے لیے تشریف لانا قابل تحسین ہے پاکستان کی تمام قومی قیادت متاثرین سیز فائر کے مسائل کے حل کے لیے تشریف لاکر ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے برمنگھم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بے نقاب کریں عالمی برادری کو کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے آئے روز ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہمارے عزیز و اقارب متاثر ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھ سے بڑھ کر لائن آف کنٹرول کے مسائل کون جانتا ہے ہمارے گھر سے چند گز کے فاصلے پر خونی لکیر ہے ،سردار آفتاب احمد خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہندوستان اشتعال انگیزی سے باز رہے کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اس تحریک کوزندہ رکھا ہے آج بھی سید علی گیلانی 10سالہ نوجوان کی طرح میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں ہم قائدین حریت کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔