{AF}
دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم کو فوقیت دی ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہاڑی گہل( پ ر) کنونیئرکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی وسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے انہوں نے تعلیم کو فوقیت دی ہے ،سیاسی مداخلت نے ہمارے نظام تعلیم کو تباہ کر دیا تھا این ٹی ایس کے ذریعے اساتذہ کی بھرتیوں سے نظام تعلیم کی بہتری ہوئی ہے ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی جماعت اسلامی ہدف ہے ،عالم کفر مسلمانوں پر حملہ آور ہے ہر جگہ مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے ،آزاد خطے کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ،نوجوان تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں ،پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے حکومت کے بوجھ کو کم کیا ہے ایسے تعلیمی ادارے جو اچھا پرفارم کررہے ہیں حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ گزشتہ دورہ برطانیہ ،یورپ اورترکی کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا پارلیمنٹس میں کشمیرکانفرنسز کا انعقاد ہوا جس میں کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے ممبران پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ،دورے کے دوران ممبران پارلیمنٹ ،اہل دانش ،صحافیوں اور سفارتکاروں سے ملاقاتوں کے دوران میں ان کو کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ،انہوں نے کہاکہ ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اﷲ کے نظام کے قیام کے لیے آزاد کروایا تھا لیکن تاحال وہ نظام نافذ نہیں ہو سکا اس کے لیے کوششیں جاری ہیں حکومت کی سطح پر شریعت اپیلٹ بینچ ،ختم نبوت ؐ کے قانون سازی کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کیا اور کوشش ہے کہ اسلام مائزیشن کے لیے کردار ادا کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ پروفیسر انور مرحوم کی خدمات قابل تحسین ہیں ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا آج ان کی بڑی کمی محسوس ہورہی ہے اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے قاتلوں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کرے ۔