مستقبل جماعت اسلامی کا ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو باوقار اور بااختیار بنانے کے ہر اقدام کی تائید کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidمستقبل جماعت اسلامی کا ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو باوقار اور بااختیار بنانے کے ہر اقدام کی تائید کرے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے جماعت اسلامی آزاد خطے کو باوقار اور بااختیار بنانے کے ہر اقدام کی تائید کرے گی ،کشمیرکونسل کے خاتمے سمیت آئینی اصلاحات کے حوالے سے اس سے قبل بھی تعاون کیا ہے آئندہ بھی کریں گے وزیر اعظم آزادکشمیر اس حوالے سے جو بھی اچھا اقدام کریں گے جماعت اسلامی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی ،جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک فردا ور ایک ایک گھر تک جماعت اسلامی کی دعوت پہنچائیں خود بھی قرآن کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں اور اﷲ کی مخلوق کو بھی اس طرف دعوت دیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے نائب امیر جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں امراء اضلاع نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی اجلاس میں آئندہ کے اہداف بھی طے کیے گئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی کارکن اس حوالے سے تیاری کریں ،انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے خود قرآن کے ساتھ تعلق کو مضبوط کریں سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ،صلحا ء امت کی زندگیوں کا مطالعہ کریں جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ دار کا تعلق قرآن سے مضبوط ہو وہ قرآن سے آگاہی رکھتا ہو انسانیت دعوت کی پیاسی ہے مسئلہ یہ ہے کہ ہم ان تک پہنچ نہیں رہے ،دعوت کا ماحول پیدا کیا جائے مطالعے کے کلچر کو عام کیا جائے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد خطے کو باوقار اور بااختیار بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ منگلا ڈیم کی رائلٹی دی جائے آزادکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنایا جائے ہمارے فارن ایکسچینج میں حصہ دیا جائے 20لاکھ کشمیری گذشتہ کئی دہائیوں سے فارن ایکسچینج بھیج رہے ہیں اس کا حصہ ہمیں دیا جائے کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر