{AF}
سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ،رفعت عزیز{/AF}
بھمبر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ نریندر مودی عالمی دہشت گرد ہیں وہ خطے کو ایٹمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ،سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے ،شہدا ء کا خون رائیگان نہیں جائے گا ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے سیز فائر لائن سے ملحقہ آبادی دفاع کی فصیل ہے ہندوستان سیز فائر لائن پر فائرنگ کرکے کشمیریوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے یہ اس کی غلط فہمی ہے عالمی برادری سیز فائر لائن پر فائرنگ کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ متاثرین سیز فائر فوری امداد کے مستحق ہیں حکومت پاکستان متاثرین کے لیے خصوصی پیکج اعلان کرے تا کہ آزاد حکومت ان کی بھرپور مدد کرسکے اس وقت ان متاثرین کی امداد کرنا ہم سب کا فرض ہے یہ مشکل حالات سے دوچار ہیں اور ہندوستان کی سازش بھی یہی ہے کہ وہ یہاں فائرنگ کر کے لوگوں کو خوفزدہ کرے تا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر حوصلے کا پیغام نہ جا سکے ،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر ہندوستان انسانی حقوق کی خاص کر خواتین کے حقوق کی بدترین پامالیوں میں ملوث ہے خواتین کے حقوق کی عالمی تنظیمیں اس کا نوٹس لیں ،انہوں نے خواتین کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزاد خطے کی خواتین اپنی بہنوں کے شانہ بشانہ ہیں ۔