نریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے کی کوشش کررہا ہے جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidنریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے کی کوشش کررہا ہے جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ نریندر مودی بلا اشتعال سیزفائر لائن پر فائرنگ سے باز نہ آیا تو آزاد خطے کے شہداء اور غازیوں کے ورثا ء چھٹی کا دودھ یا ددلا ئیں گے ،نریندر مودی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر آگ سلگانے کی کوشش کررہا ہے جس سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور پوری دنیا اس سے متاثرہو گی ،عالمی برادری مودی کو باز رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ،جماعت اسلامی کے تمام ادارے متاثرین سیز فائرلائن کی امداد کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی غلط فہمی کا شکارہے ہمارے اسلاف نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے وہ مقابلہ کرنا جانتے ہیں بزدل نریندر مودی کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے جس کا خود ہندوستانی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے عہد کیا ہوا ہے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں شکست کھا چکا ہے وہ اس شکست کو چھپانے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر فائرنگ کررہا ہے انہوں نے حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کی بحالی اور فوری امداد کے لیے اقدامات کرے تا کہ متاثرین مشکلات کا شکار نہ ہوں بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے متباد ل بندوبست ہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ سالانہ امتحانات شروع ہیں جن بچوں کے سینٹرز متاثر ہوئے ہیں ان کو متباد ل سینٹر الاٹ کیے جائیں تا کہ تعلیمی سال کا حرج نہ ہو ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر