شام میں انسانیت کا قتل عام پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid شام میں انسانیت کا قتل عام پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ شام میں انسانیت کا قتل عام پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس قتل عام کا نوٹس لیں ،OICکے رکن ممالک شام میں مسلمانوں کو بچانے کے لیے اپنی افواج بھیجیں،بشار اسد اور اس کے اتحادی ظلم کی انتہا کررہے ہیں ان کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کر کے فوری کاروائی کی جائے تا کہ انسانی جانوں کو بچایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ شام ،فلسطین کشمیر سمیت دنیا میں صرف مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے اسلامی ممالک اس حوالے سے اپنی صف بندی کریں شام میں قتل عام رکوانے کے لیے پاکستان ،ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ شام کے شہر الغوطہ میں جس طریقے سے خون بہایا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اس کے باوجود عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار خاموش ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ او آئی سی کے رکن ممالک شام میں مسلمانوں کو بچانے کے لیے افواج بھیجیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر