{AF}
شام میں مسلمانوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے،عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہا ہے کہ شام میں مسلمانوں کے خون کو پانی کی طرح بہایا جارہا ہے سینکڑوں بچے روزانہ بے دردی سے شہید کیے جارہے ہیں جن کی لاشیں بھی بے گورکفن پڑی ہوئی ہیں ،عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور عالمی برادری کی بے حسی لمحہ فکریہ ہے حکومت پاکستان او آئی سی کا سربراہی اجلاس طلب کر کے شام میں قتل عام رکوانے کے لیے کردار ادا کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ شام میں جس بے دردی کے ساتھ انسانیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی بچے اور خواتین کی لاشیں بے گور و کفن پڑی ہوئی ہیں انسانیت سسک رہی ہے لیکن عالمی ادارے پھر بھی خاموش ہیں انہوں نے کہاکہ اس سے پوری دنیا میں نفرت کا ماحول بن رہا ہے امن کے ٹھیکیدروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کے لیے بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اپنے مظلوم بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے ۔