مودی پاکستان کو برباد کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے ،کشمیری مجاہدین میدان عمل میں نہ ہوں تو ہندوستان پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لیے ایک لمحے کی دیر نہ کرے ،سینیٹر سراج الحق

{AF}siraj ul haq مودی پاکستان کو برباد کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے ،کشمیری مجاہدین میدان عمل میں نہ ہوں تو ہندوستان پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لیے ایک لمحے کی دیر نہ کرے ،سینیٹر سراج الحق{/AF}

مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو برباد کرنے کے ایجنڈے پر گامزن ہے ،کشمیری مجاہدین میدان عمل میں نہ ہوں تو ہندوستان پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کے لیے ایک لمحے کی دیر نہ کرے ،کشمیر کی آزادی ہماری ترجیح اول ہے جو بھی بیرون ملک سے وفد آتا ہے تو سب سے پہلی بات میں اس سے کشمیر کی کرتا ہوں ،کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ،متاثرین زلزلہ کے 56ارب روپے فوری طور پر واپس کیے جائیں ،آزادکشمیر کو ماڈل خطہ بنایا جائے ،آزادکشمیر کو بااختیار اور باوقار نظام حکومت دیا جائے آزاد حکومت کو با اختیار بنایا جائے ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے ایٹمی جنگ کی دعوت دی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر شیخ عقیل الرحمان ،قاضی شاہد حمید،آصف یعقوب سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ آج سیز فائرلائن پر جائیں گے ہندوستان کی طرف سے بلاجواز فائرنگ کے نتیجے میں جو ہمارے بھائی شہید ہو گے یا زخمی ہیں ان کی عیادت کریں گے ہمارا دشمن مکار ہے جس نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے اس نے ہمارے نظریے اور جغرافیے پر وار کیا ہے انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں جاکر حسینہ واجد کو وہ تصویر پیش کی جو جنرل اوڑہ کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں اور کہا کہ یہ میری طرف سے تحفہ ہے اور میں نے بنگلہ دیش بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اس اقبالی بیان کے بعد حکومت پاکستان کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس مجرم کو عالمی عدالت کے سامنے مجرم کے طور پر پیش کرتی لیکن ہماری حکومت خاموش رہی بنگلہ دیش میں پاکستان کے لیے جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کو پھانسیوں کے پھندوں پر لٹکایا گیا تب بھی یہاں سے خاموشی رکھی گئی اور کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا مسئلہ ہے آپ اگر عالمی عدالت انصاف میں جاتے ہیں تو ہم آپ کو سہولت فراہم کریں گے حکومت پاکستان کو اس مرحلے پر بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے تھا انہوں نے کہاکہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی میں آواز بلند کی جس سطح پر کام ہونا چاہیے تھا وہ نہ ہو سکا انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں درجنوں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ہندوستان کو باآخر کشمیر کو آزاد کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ دنیا کو یہ باور کروانے کی ضرورت ہے کہ اگر دنیا کو ایٹمی جنگ سے بچانا ہے تو مسئلہ کشمیر کو حل کرنا ہو گا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے لیے ایک مستقل نائب وزیر خارجہ کا تقرر کرے اور ٹھوس جامع حکمت عملی تشکیل دے ،انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو سہولیات فراہم کرے ان کو با اختیار بنائے منگلا ڈیم کی رائلٹی فراہم کی جائے انہوں نے کہاکہ یہ خطہ اﷲ کے نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ مقصد ابھی پورا نہیں ہوا جماعت اسلامی اسی مقصدکی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر