امت مسلمہ کا نصب العین اور مقصد وجود مخلوق خداکو ﷲ کے گھر اور ڈر سے آشنا کرنا تھا ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidامت مسلمہ کا نصب العین اور مقصد وجود مخلوق خداکو ﷲ کے گھر اور ڈر سے آشنا کرنا تھا ،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا نصب العین اور مقصد وجود مخلوق خداکو ﷲ کے گھر اور ڈر سے آشنا کرنا تھا ،یہی انبیاؑ کا مشن تھا آج جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر میدان عمل میں موجود ہے امت مسلمہ نے اپنے مقصد وجود اور نصب العین کو بھلا دیا جس کی وجہ سے وہ مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں آزاد خطہ ہمارے اسلاف نے اﷲ کے نظام کے قیام اور نفاذ کے لیے حاصل کیا تھا 70سال گزرنے کے باوجود وہ نظام نہ آسکا جس کے لیے ہمارے اسلاف نے جانوں کے نذرانے پیش کیے تھے جماعت اسلامی کے کارکن پورے اعتماد کے ساتھ اﷲ کے پیغام کو اﷲ کے بندوں تک پہنچائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ضلع سجاد انور ،قیوم افسر سمیت دیگر قائدین موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے جو آشنا ہو گیا اس کے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ آج شام ،عراق ،افغانستان،فلسطین ،کشمیر ہرجگہ مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے عالمی استعمار مسلمانوں پر ٹوٹ پڑا ہے اس کی بڑی وجہ مسلمانوں کی قرآن وسنت سے دوری ہے قرآن وسنت پر جب امت چل رہی تھی اس کواپنائے ہوئے تھی تو وہ دنیا میں سرخروتھی جب سے چھوڑا ہے وہ امت پستی میں چلی گئی ہے آج ایک بار پھر پوری امت کو قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کرنا ہو گا اور اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی اسی کے نتیجے میں امت کو ایک بار پھر عروج نصیب ہو گا ،دنیا کے سارے نظام ہائے زندگی فیل ہو چکے ہیں اﷲ نے جو اپنے بندوں کو نظام دیا وہی پائیدار اور دیر پا ہے پوری دنیا کو بلکہ قیامت تک آنے والے انسانوں کو اگر کوئی انصاف دے سکتا ہے تو اﷲ کا قرآن ہی ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں روزانہ قرآن کا مطالعہ کریں ،نبی پاک ؐ کی سیرت کا مطالعہ کریں صلحاء امت کی زندگیوں کا مطالعہ کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر