گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی یکم مارچ سے پورے گلگت بلتستان میں دعوتی مہم چلائے گی،مشتاق ایڈووکیٹ

{AF}mushtaq advocateگلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی یکم مارچ سے پورے گلگت بلتستان میں دعوتی مہم چلائے گی،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}

گلگت( پ ر) سابق وزیر قانون و امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی یکم مارچ سے پورے گلگت بلتستان میں دعوتی مہم چلائے گی جس میں ہزاروں افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنایا جائے گا ،بڑی تعداد میں دعوتی کتابچے تقسیم کیے جائیں گے ،پورے گلگت بلتستان کے موثر افراد سے روابط کر کے ان کو جماعت میں شامل کیا جائے گا ،یکم اپریل سے پورے گلگت بلتستان میں ممبرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے جس میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خصوصی خطاب کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے گلگت بلتستان بھر سے آئے ہوئے ذمہ داران کے دو روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع سیکرٹری جنرل اسماعیل شریعت یار سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر قانون مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاکہ دعوتی مہم کے حوالے سے ایک بھرپور پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں دعوتی مہم کی مزید تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہی خطے میں حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ہمارے پاس امانتدار دیانتدار قیادت موجود ہے جو اس خطے کے حالات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر