کشمیر کونسل کے خاتمے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidکشمیر کونسل کے خاتمے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کشمیر کونسل کے خاتمے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ایکٹ 74میں آزادکشمیر کی ساری جماعتوں نے جو اتفاق رائے سے مسودہ تیار کیا تھا اس کو بھی اس پراسس کا حصہ بنایا جائے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو صوبوں سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں کونسل کے خاتمے پر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے،نوید عباسی مرحوم کی سماجی اور سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،رواداری کے ماحول کو پروان چڑھانے کی وجہ سے آج تمام سیاسی جماعتوں کے راہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر نوید عباسی کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں نوید عباسی ایک شخص نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ،آزادکشمیر کے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر ان کے لیے باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کردار ادا کرنا ہو گا ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی 8لاکھ فوج کے آگے سکول کے بچے طلبہ و طالبات پتھروں سے مقابلہ کررہی ہیں قائدین حریت کو مسلسل نظر بند رکھ کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں ،لائن آف کنٹرول پر آئے روز ہندوستانی افواج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے رکن جنرل کونسل اور مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے ندیم عباسی شہید کے بھائی نوید عباسی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی راجہ خالد محمود خان،جماعت اسلامی اسلام آباد کے نائب امیر سفیان عباسی،چیئرمین یونین کونسل رحمت آباد تاج عباسی،جماعت اسلامی غربی باغ کے امیر عبید الرحمان عباسی،مسلم کانفرنس راولپنڈی ڈویژن کے صدر ساجد قریشی ،مسلم لیگ کے راہنما راجہ ارشد،طارق عباسی،جماعت اسلامی کے راہنما راجہ میر محمد سمیت دیگر راہنماؤں نے خطا ب کیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ نوید عباسی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے علاقے کی پسماندگی کے تدارک کے لیے آواز بلند کی مظلوموں کی آواز بنے ہمیشہ رواداری کو فروغ دیا، انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن یہاں دیانتدار قیادت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے نوجوان صحرائے عرب اور یورپ کی سڑکوں کے حوالے کیے ہیں 15کشمیری فارن ایکسچینج بھیج رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے سویت یونین کی طرح ہندوستان بھی پاش پاش ہو جائے گا اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت ضرور ملے گا ،اس موقع پر دیگر راہنماؤں نے نوید عباسی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوید عباسی مظلوموں کی آواز تھے خطے کی پسماندگی کے لیے ہر وقت فکر مند رہتے تھے جماعت اسلامی کے سرگرم ورکر ہونے کے باوجود انہوں نے تمام سیا سی کارکنان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر