{AF}
آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنایا جائے کشمیر کونسل کو ختم کر کے اختیارات حکومت آزادکشمیر کے سپر د کیے جائیں ، رفعت عزیز {/AF}
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی ممبر قانون ساز اسمبلی رفعت عزیز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنایا جائے کشمیر کونسل کو ختم کر کے اختیارات حکومت آزادکشمیر کے سپر د کیے جائیں ،آزاد کشمیر حکومت کو بااختیار بنانے سے بے روزگاری کا خاتمہ ،تعمیر و ترقی میں تیز ی آئے گی ،حکومت پاکستان آئینی ترامیم کے پورے پیکج کو منظور کرے ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قومی تشخص کی بحالی کے لیے فاروق حیدر خان کے اقدامات کی حمایت کرتی ہے ،آزادکشمیر میں گڈ گورننس ،میرٹ کی بحالی،این ٹی ایس کا قیام،شریعت اپیلٹ بینج،ختم نبو ت ؐ کا قانون ،پبلک سروس کمیشن جیسے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی ہے ،جماعت اسلامی نیکی اور بھلائی کے کاموں میں حکومت کے ساتھ ہے جہاں کہیں خرابی دیکھے گی اس کی بھی نشاندہی کرے گی ،تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بیس کیمپ کی حکومت کو کردار دیا جائے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تعمیر و ترقی کے لیے دی گئی رقوم کی مانیٹرنگ اور عمل درآمد کے لیے بھی شفاف نظام ہونا چاہیے تا کہ یہ سکیمیں بروقت مکمل ہوں اور عوام کو سہولیات ملیں ،انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کے ان منصوبوں کا مکمل نہ ہونا قومی المیہ ہو گا ۔