{AF}
بیس کیمپ میں بااختیار اور با وقار نظام حکومت کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے آزاد حکومت کو باوقار اور بااختیار بنانے کا مرحلہ آن پہنچاہے، عبدالرشید ترابی {/AF}
لندن،اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بیس کیمپ میں بااختیار اور با وقار نظام حکومت کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے آزاد حکومت کو باوقار اور با اختیار بنانے کا مرحلہ آن پہنچاہے تمام سیاسی اور مذہبی اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنے حقوق کے حصول کی کوشش کی جائے اس سے مایوسی کا خاتمہ اور آزادی کی منزل حاصل ہو گی ،عبوری آئین ایکٹ 74سقوط ڈھاکہ 1971ء مشرقی پاکستان کے سانحے کے پس منظر میں دیا گیا اس وقت پاکستان سنگین مسائل کا شکار تھا مایوسی کے اس منظر نامے میں شیخ عبداﷲ رائے شماری کے دعوے سے دستبردار ہو کر اندرا گاندھی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے بھارتی شرائط پر وزیر اعلیٰ بننے پر تیا رہو گے تھے یوں با ظاہر تحریک آزادی دم توڑ چکی تھی باظاہر اس تحریک کا ایک بار پھر اس شدت سے اٹھنے کا اندازہ کسی کو نہیں تھا جب یہ ایکٹ پاس ہوا اس وقت مسلم کانفرنس کی حکومت تھی اتفاق رائے سے قانون سازی ہوئی جس میں کشمیر کے نمایاں قائدین شامل تھے ایکٹ کی رو ح سے برائے راست ووٹ سے طے پایا اعلیٰ عدالیہ کے ججز کی تقرری کے اختیارات بھی حکومت کو حاصل تھے جو بعد کی ترامیم میں ختم کیے گئے وقت گزرنے کے ساتھ کشمیر کونسل کی شکل میں ایک متوازی حکومت مسلط کر دی گئی جس کے حوالے سے سیاسی اور اہل دانش کی سطح پر تحفظات کا اظہار ہوتا رہا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب میں 1996میں تو 1998ء میں ایک پرائیویٹ بل کے ذریعے اصلاح احوال کی کوشش کی جو اس وقت کی حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے کامیاب نہ ہوسکی ،البتہ کشمیر کونسل کے اس متنازعہ کردار کا خاتمہ جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے منشور کا حصہ رہا اس تسلسل میں پیپلز پارٹی کے گذشتہ دور حکومت میں مشاورتی عمل شروع ہوا جسے آگے بڑھانے کے لیے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کشمیری قیادت سے مشاورت کے لیے مظفرآباد کا دورہ کیا اور اتفاق رائے کے بعد مسودہ قانون سازی تیار کرتے ہوئے حکومت پاکستان تک پہنچادیا گیا پاکستان میں حکومت تبدیل ہو گئی اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت آگئی راجہ فاروق حیدر خان نے قانون ساز ی کے عمل کی تکمیل کے لیے مسلسل حکومت پاکستان سے فالو اپ رکھا کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی حکومت پاکستان اور قومی قیادت سے مسلسل رابطہ رکھا گیا ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ مظفرآباد کے موقع پر ایک بار پھر میں نے وزیر اعظم پاکستان کو آئینی ترامیم کے حوالے سے متوجہ کیا اور کہا کہ آئینی اور معاشی لحاظ سے آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو با اختیار باوقار اور وسائل فراہم کرنا حکومت پاکستان کی ذمہ داری اور یہ تحریک آزادی کشمیر کا تقاضا بھی ہے ،انہوں نے کہاکہ یہ جوہری تبدیلی ہے اس مرحلے پر کشمیری قیادت بھرپور مشاورت کرے متفقہ اور متحدہ موقف ہی ہمارے لیے ضروری ہے یہ آنے والے مستقبل کا سوال ہے اس سے کشمیر کی آزادی اور ہمارا قومی وقار وابستہ ہے اس مرحلے پر سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔