مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج بدترین مظالم ڈھانے کے بعد اب خفیہ ایجنسی حریت قائدین کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کر چکی ہے، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidمقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج بدترین مظالم ڈھانے کے بعد اب خفیہ ایجنسی حریت قائدین کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کر چکی ہے، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی قابض افواج بدترین مظالم ڈھانے کے بعد اب خفیہ ایجنسی حریت قائدین کو ٹھکانے لگانے کا کام شروع کر چکی ہے عالمی برادری قائدین حریت کی زندگیوں کو بچانے اور مظلوم کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے اپنا کردارادا کریں ،ہندوستان نے قائدین حریت کو پابند سلاسل کررکھا ہے ان کو عوام سے ملنا تو دور کی بات جمعہ اور عیدین کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جو ظلم کی انتہا ہے قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں عملاً شکست کھا چکی ہیں توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائرلائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے بے گناہ شہریوں کوشہید کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،دریں اثناء امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے تنظیم اساتذہ آزادکشمیر کے سابق صدر چوہدری عبدالوحید کی والدہ کی وفات پر نماز جنازہ میں شرکت اور اظہار تعزیت کیا ،وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے جماعت اسلامی ویژن 2030کے مطابق بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے میدان عمل میں ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور عوام کو بھی اس کی دعوت دیں ،روزانہ خود بھی قرآن اور سیرت النبی ؐ کا مطالعہ کریں ،اﷲ کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں موثرلوگوں کو جماعت میں شامل کریں جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور انداز سے حصہ لے گی اس کی بھرپور تیاری کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر