کشمیر کی آزادی بھارت کے پاش پاش ہونے کا عنوان بنے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidکشمیر کی آزادی بھارت کے پاش پاش ہونے کا عنوان بنے گی ،ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

 مقبوضہ کشمیر میں فقید المثال انتفاضہ برپا ہے ،سید صلاح الدین ہندوستان پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان خلیج حائل کرنے کی سازشیں کررہا ہے ،غلام محمد صفی اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی بھارت کے پاش پاش ہونے کا عنوان بنے گی ،جس قوم کی بچیاں پتھر اٹھا لیں اس قوم کو کوئی غلام نہیں رکھ سکتا ،موت سے بے خوف کشمیری اپنا حق لے کر رہیں گے ،کشمیریوں کو صبح آزادی کا اتنا یقین ہے جتنا صبح طلوع ہونے کا ،کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیر سے پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں میں کشمیریوں کا خون شامل ہے ہندوستان دریاؤں پر ڈیمز تعمیر کر کے پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے افغانستان کی تاریخی جدوجہد نے سابق سویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے کشمیریوں کے خون کے صدقے ہندوستان ٹکڑوں میں بٹ جائے گا ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کشمیر سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر متحد ہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے بھی خطا ب کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کشمیر کے حوالے سے یورپ ،برطانیہ،ترکی اور ملائیشیا کا دورہ کیا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اپنے جسم کا حصہ سمجھتی ہے انہوں نے کہاکہ المیہ یہ ہے کہ عالم اسلام کے شیروں کی فوج کی قیادت گیدڑوں کے ہاتھوں میں ہے عالمی سامراج پاکستان بننے کے بھی خلاف تھا لیکن لوگوں نے جدوجہد کرکے یہ ملک حاصل کر لیا ان شاء اﷲ کشمیر آزاد ہو گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے اندر فقید المثال انتفاضہ برپا ہے 6سال کے بچے سے لے کر 100سال کے بوڑھے تک سب میدان عمل میں ہیں کوئی مجاہد پھنس جائے تو عوام ہزاروں کی تعداد میں نکل آتے ہیں قربانیاں دے کر مجاہد کو آزاد کرواتے ہیں ہر گلی کوچے میں جنگ جاری ہے ،انسانی حقوق کی پامالیوں ،قتل وغارت کے باوجود عالمی سطح پر جو دباؤ ہندوستان پر ہونا چاہیے تھا اس میں کمی ہے بیس کیمپ کا جو تقاضا تھا وہ پورا ہونا چاہیے کشمیریوں کو احساس تنہائی نہیں ہونا چاہیے پاکستان اور بیس کیمپ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کے لیے روڈ میپ دینا ہو گا ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں اپنے قبضے کو مضبوط کرنے کے لیے تمام سیاحتی مقامات پر قبضہ کر کے فوجی چھاونیاں بنا رہا ہے ٹنلز کے ذریعے ذوجیلا تک50ہزار کروڑ روپے استعمال کررہا ہے ریلوے لائنز جدید ترین بچھا رہا ہے سیز فائر لائن پر خاردار تاروں کو مستقل آئنی دیوار میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں غیرکشمیریوں کو آباد کرنے کی سازش کررہا ہے اس کے توڑ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ بڑی تحریک برپا کرنے کے لیے 1990سے اچھا ماحول موجود ہے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ ہندوستان کشمیریوں کی اس پوری جدوجہد او ر حق خودارادیت کے مسئلے کو غلط طور پر پیش کررہا ہے ہندوستان سازش کررہا ہے کہ اس کو وادی کا مسئلہ بنا کر پیش کیا جائے ہندوستان کی اس سازش کو بھی ناکام کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے جو مذاکرات کار مقبوضہ کشمیر میں بٹھا رکھا ہے اس کو یہ ہدف دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی کو انتخابات میں اکثریت دلائے ،نیشنل انویسٹی گیشن اتھارٹی پہلے سے زیادہ متحرک ہے نام نہاد قسم کے الزمات لگا کر قائدین حریت کو جیلوں میں بندکررہی ہے ان کے بچوں کو گرفتار کررہی ہے ،کشمیریوں اور پاکستانیوں کے درمیان خلیج حائل کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر