آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل نے اپنے مشترکہ اجلاس میں ختم نبوت ؐ کے حوالے سے قانون سازی کر کے تاریخی اقدام کیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل نے اپنے مشترکہ اجلاس میں ختم نبوت ؐ کے حوالے سے قانون سازی کر کے تاریخی اقدام کیا ہے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل نے اپنے مشترکہ اجلاس میں ختم نبوت ؐ کے حوالے سے قانون سازی کر کے تاریخی اقدام کیا ہے جماعت اسلامی اس کی بھرپور تحسین کرتی ہے ،ہمارے اسلاف نے یہ خطہ اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے نفاذ کے لیے ہی آزاد کروایا تھا ،ناموس رسالت ؐ کے حوالے سے بھی اسی طرح کی قانون سازی کی ضرورت ہے تا کہ کوئی نبی پاک ؐ کی شان میں گستاخی کی جرت نہ کر سکے ،مسلمانوں کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اس کے عقیدے کی حفاظت بھی ریاست کی ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ریاست میں اسلامی قوانین کا نفاذ ہوتاکہ اس کی فیض وبرکات سے عوام الناس مستفید ہوں اور اﷲ بھی راضی ہو ،انہوں نے کہاکہ قادیانی ہمارے دین میں خلل اندازی کررہے تھے ان کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر تاریخی اقدام کیا گیا ہے اگرچہ آزادکشمیر میں اس حوالے سے قرارداد پاس ہو چکی تھی اور اس کے بعد پاکستان میں قانون سازی ہوئی آج پھر آزادکشمیر میں قانون ساز کی گئی ہے جو اچھا اقدام ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر