{AF}
جماعت اسلامی نے نثار احمد شائق کو مرکزی سیاسی کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کردیا{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و چیئرمین سیاسی امور کمیٹی نورالباری کی صدارت میں سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق کو مرکزی سیاسی امور کمیٹی کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے ،ترجمان کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا گیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کا ہوم ورک مکمل کریں اور بھرپور انتخابات کی تیاری کریں ۔