آزاد کشمیر کو آئینی لحاظ سے با اختیار اور رول ماڈل بنایا جائے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiآزاد کشمیر کو آئینی لحاظ سے با اختیار اور رول ماڈل بنایا جائے ،عبدالرشید ترابی {/AF}

مظفرآباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبرقانون ساز اسمبلی و سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو آئینی لحاظ سے با اختیار اور رول ماڈل بنایا جائے ،پاکستانی قوم حکومت اور اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین جو کشمیریوں سے یکجہتی کررہے ہیں ان کے شکر گزار ہیں آج کے دن1990ء میں بھارتی مظالم سے ستائے ہوئے بڑی تعداد میں نوجوان آزادکشمیر توقعات اور تمناؤں کے ساتھ پہنچے تو قاضی حسین احمد ؒ نے پوری قوم سے اپیل کی کہ مجاہدین کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے ان کی اپیل پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جے آئی کے راہنما میاں محمد نواز شریف اور مرکز میں وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو حکومت کی طرف سے تائید کی اور محترمہ خود مظفرآباد یکجہتی کے لیے تشریف لائیں اور اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیا اس دن سے آج تک یہ دن یکجہتی کی علامت اختیار کر چکا اس سارے عرصے میں پاکستانی قوم نے پشتیبانی کی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی اور کشمیر کونسل کے جائنٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قائدین حریت سید علی گیلانی،میرواعظ،یاسین ملک،شبیر شاہ ،آسیہ اندرابی سمیت قائدین حریت کی استقامت پر سلام پیش کرتے ہیں ،شہداء کی قربانیوں اور دانش مند حریت قیادت کی مدبرانہ حکمت عملی کے نتیجے میں تحریک عظیم الشان لہر بن چکی ہے اس کو کچلنے کے لیے بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی کے ہتھکنڈے کیے جارہے ہیں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تحریک کو نتیجہ خیز بنانے اور ہندوستان کی حکمت عملی کے تدارک کے لیے کشمیری قیادت کے ساتھ مشاورت سے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ،عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو اقوام متحدہ میں خطاب اور استنبول میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے پر تحسین کی اور کہا کہ استنبول میں قانون ساز اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کی سربراہی میں ہم ترکی میں موجود تھے وہاں کے ذرائع ابلاغ نے آپ کے خطاب اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جو لائق تحسین ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان پر سفارتی دباؤ بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے 1990سے لے کر اب تک جو بھی حکمران برسراقتدار رہا اس نے فراخ دلی سے کشمیر ی قیادت سے مشاورت کا اہتمام کرتے رہے ،محترمہ بے نظیر بھٹو ،میاں محمد نواز شریف یا پرویز مشرف 6,5گھنٹے کے مشاورتی اجلاس ہوتے رہے آج تحریک جس مرحلے میں ہے اس مشاورتی عمل کو آگے بڑھانا تحریک کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو ہر لحاظ سے رول ماڈل بنایا جائے آئینی لحاظ سے با اختیار اور باوسائل بنایا جائے یہاں کے مسائل حل کیے جائیں ،متاثرین زلزلہ کے56ارب روپے جو پیپلز پارٹی دور حکومت میں وفاق میں منتقل کیے گے تھے ان کی فوری واپسی کا اہتمام کیا جائے سینکڑوں تعلیمی ادارے زیر کار ہیں ان کی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد کشمیر ریڈیو اور AJKTVجو تحریک آزادی کشمیر کی آواز سمجھے جاتے تھے وہ ہڑتال پر ہیں ان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے ان کے مسائل حل کیے جائیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی اور دینی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل حق خودارادیت کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق و متحد ہیں اس کاآغاز پیپلز پارٹی کی حکومت کے در میں ہوا جب چوہدری عبدالمجید وزیر اعظم آزادکشمیر تھے ملک کے اندر اور باہر ہم کلینڈر کے تحت سرگرمیاں کرتے ہیں پاکستان کی قومی وسیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کو کس طرح باوسائل بنایا جائے اسی سلسلے میں آپ کو اورپاکستان کے تمام قائدین کو خط لکھا ہے کشمیری قیادت سے ڈائیلاگ کیا جائے لوگوں کے حقوق اور خطے کو رول ماڈل بنایا جائے اولین فرصت میں وقت نکالیں آج کے حالات کا تقاضا ہے کہ جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے اور مشاورت کاعمل ہونا چاہیے تا کہ آپس میں کوئی غلط فہیمی واقع نہ ہو انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور پوری پاکستانی قوم کی جانب سے بھرپور پشتیبانی کا حق ادا ہونا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر