ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے باز نہ آیا تو مشاورت کے بعد سیز فائر لائن کو روند ڈالیں گے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے باز نہ آیا تو مشاورت کے بعد سیز فائر لائن کو روند ڈالیں گے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

چکوٹھی،جہلم ویلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے باز نہ آیا تو مشاورت کے بعد سیز فائر لائن کو روند ڈالیں گے،ملت اسلامیہ جموں وکشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام کے شانہ بشانہ ہیں کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں جماعت اسلامی ویژن2030ء کے مطابق بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہی ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جماعت اسلامی جہلم ویلی کے زیر اہتمام گڑھی دوپٹہ سے چکوٹھی تک یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیاریلی کے شرکاء سے ڈاکٹر مشتاق،محمود الحسن چودھری،قاضی شاہد حمید ،مولانا عبداﷲ اور سفیر مغل نے خطاب کیا ،ڈاکٹر خالد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں نے ہمیشہ باندباند کی بولیاں بول کر تحریک آزادی کشمیر کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہاکہ 1947ء میں ہمارے آباواجداد نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے 5ہزار مربع میل آزادکشمیر اور 28ہزار مربع میل گلگت بلتستان کو آزاد کروایا باقی کشمیر کو بھی آزاد کروائیں گے ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا کشمیر ی کلمے اور نظریے کی بنیاد پر پاکستان سے ملنا چاہتے ہیں آج سری نگر میں ہندوستان کی سنگینوں کے سائے میں پاکستانی پرچموں کی بہار ہے وہاں کے شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ پر سپر د خاک کیا جاتا ہے وہاں کے نوجوان کھیلوں کی سرگرمیوں کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کرتے ہیں ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام تر مصلحتوں سے نکل کر حق خودارادیت کے حصول کے لیے آگے بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر