{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے نردیک تحریک آزادی کشمیر محض ایک سیاسی نعرہ بازی کاعنوان نہیں ہے بلکہ ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے،سراج الحق{/AF}
جماعت اسلامی پاکستان کے نردیک تحریک آزادی کشمیر محض ایک سیاسی نعرہ بازی کاعنوان نہیں ہے بلکہ ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے،آل پارٹز حریت کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ ،جماعت اسلامی کے نزدیک مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور چارٹر کی روشنی میں حق خودارادیت کاحصول جہاں کشمیریوں کابنیادی حق ہے وہی یہ ہمارا فریضہ ہے کہ اس جدوجہد میں کشمیریوں کی بھرپور پشتیبانی کی جائے لاہور ( پ ر) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی روز روشن کی طرح عیاں ہے ،مودی کشمیریوں کو طاقت کی بنیاد پر غلام نہیں رکھ سکتا،ان خیالات کااظہارانھوں نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے عزاز میں مشاورت مجلس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، مشاورتی مجلس سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرڈاکٹر خالد محمود،حریت کانفرنس کے قائدغلام محمد صفی،فیض نقشبندی ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فافضل حسین تبسم سمیت دیگر آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرکے قائدین نے خطاب کیا،کانفرنس میں مشترکہ طور اعلامیہ جاری کیا ہے ہے جس میں لکھاگیاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے نردیک تحریک آزادی کشمیر محض ایک سیاسی نعرہ بازی کاعنوان نہیں ہے بلکہ ہمارے ایمان و عقیدے کا حصہ ہے۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم ؒ نے جہاں کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا ۔ وہی سید مودودی ؒ اسے اپنے جسم کاایک حصہ سمجھتے رہے۔ ہمارے نزدیک مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کا حصہ ہے لہٰذا اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور چارٹر کی روشنی میں حق خودارادیت کاحصول جہاں کشمیریوں کابنیادی حق ہے وہی یہ ہمارا فریضہ ہے کہ اس جدوجہد میں کشمیریوں کی بھرپور پشتیبانی کی جائے۔ جماعت اسلامی اول روز سے تحریک آزادی کی پشتیبان ہے اور یہ سعادت سمجھتی ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سطح پر رائے عامہ ہموار کرنے اور اُمت مسلمہ کو کشمیریوں کی حمایت میں منظم کرنے میں دستیاب مواقع سے استفادہ کیا۔جناب قاضی حسین احمد ؒ کی اپیل پر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر تحریک کے رواں مرحلے کے آغاز کے موقع پر 1990ء میں منایا گیا جس کے نتیجے میں پوری قوم اور ریاست اس تحریک کی پشت پر کھڑی ہوئی ۔ اسی تسلسل میں انہوں نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مسلم دنیا کاسفر کیا۔حکمرانوں اور اہل دانش کو کشمیر کی ورت حال سے آگاہ کیا۔ نیزبین الاقوامی کانفرنسوں کاانعقاد کرتے ہوئے اسلامی تحریکوں کی وساطت سے مسلم دنیا اور او آئی سی کی حمایت حاصل کی ۔ او آئی سی اور مسلم دنیا کی سطح پر آج جو حمایت حاصل ہے اس کے پس منظر میں جماعت اسلامی کی ان مسلسل کاوشوں کااہم کردار ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آج بھی تحریک آزادی ہی ہماری ترجیح ہے۔ اسلامی تحریکیں آزمائشوں سے دوچار ہونے کے باوجود کشمیر کاز کی ترجمان ہیں میں اور ہمارے رفقاء قومی اور بین الاقوامی سطح پر پروگراموں اور کانفرنسوں کے ذریعے مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے کااہتمام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج ایک مرتبہ پھر قائدین حریت اور کشمیری قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی پاکستان ، پوری پاکستانی قوم ، اسلامی تحریکیں اور اُمت مسلمہ حق خودارادیت کے حصول کی اس عظیم الشان جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔ آج کی کانفرنس کی وساطت سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے قائدین حریت جناب سید علی گیلانی ،جناب میر واعظم عمر فاروق، جناب یٰسین ملک اور دیگر قائدین اور کارواں حریت سے وابستہ بچے بچے کو بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود تاریخی استقامت پر سلام پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلاتے ہیں ۔ آپ کی پشتیبانی میں ہم کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں گے ۔ تحریک آزادی کے ہر محاذ پر ماضی کی طرح آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلہ میں ایک اہم فریق اور ترجمان ہونے کی حیثیت سے تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرے اور اس سلسلہ میں :مقبوضہ ریاست میں آٹھ لاکھ سے زائد فوج اور ایجنسیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کو رکوانے ، کالے قوانین کے خاتمے ،فو جی انخلاء اور بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے سفارتی محاذ پر بھرپور کردار ادا کرنے کا اہتمام کرے۔ او آئی سی کاسربراہی اجلاس بلانے کااہتمام کرے۔ (جس طرح حال میں صدر رجب طیب اردگان نے فلسطین مسئلہ پر سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا ۔ جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل میں مسئلہ زیر بحث لایاجائے۔ تمام سفارت خانوں میں کشمیرڈیسک قائم کیے جائیں اور دنیا میں مسئلہ کشمیر سے آگاہی رکھنے والے ممبران اسمبلی کشمیری قائدین اور اہل دانش کے وفود بھیجنے کا اہتمام کیاجائے ۔ نیز اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر وزار ت خارجہ میں ایک نائب وزیر خارجہ فوکل پرسن کی حیثیت سے مقررکیاجائے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا سیز فائر لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلا اشتعال شہری آبادی پر فائرنگ پر تشویش کااظہار کافی نھیں ہے بلکہ وہ اس سلسلہ میں اپنا ایک خصوصی نمائندہ مقرر کرے جو صورت حال کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے اور یہ رپورٹ اقوام متحدہ میں زیر بحث لائی جائے۔ نریندر مودی کے متعصبانہ اور جارحانہ اقدامات خطہ میں صورت حال کو جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔ عالمی طاقتوں کو باور رہنا چاہیے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک چیلنج بن سکتی ہے۔ اس لیے اس سے عہدہ برا ہونے کے لیے اقوا م متحدہ اور عالمی برادری بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھائے تاکہ وہ اقوام متحدہ کی قرا ردادوں پر عملدرآمد کے لیے تعاون کرنے پر مجبور ہو ۔ ہم بھارت پر بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ تین سال سے آٹھ لاکھ فوج اور تمام استعماری ہتھکنڈے اس تحریک کو کچلنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ کشمیری کسی طور بھارتی آئین کے اندر کسی حل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ یشونت سہنا کی رپورٹ اور ارون رتی رائے جیسے دانشوروں کاموقف بھارتی حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ اس لیے بھارتی حکمران نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک کریں ۔ پُرامن طور پر پر اقوام متحدہ کے دیئے گئے لائحہ عمل پر عمل پیراہوکر مسئلہ کے حل کے لیے کشمیریوں اور بین الاقوامی برادری سے کیے گئے اپنے مواعید پورے کرے۔ اس مسئلہ کے حل میں تاخیر بھارتی سلامتی کے لیے نئے چیلنج سامنے لاسکتی ہے۔ کشمیریوں کی استقامت نے سولہ سے زائد پسی ہوئی اقوام کو حوصلہ دیا جو نامساعد حالات میں جدوجہد آزادی کے لیے اُٹھ چکی ہیں ۔ سلگتا کشمیر بھارت کے اندر دیگر پسی ہوئی اقوام کو بھی مہمیز دے سکتاہے ، اس لیے بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے اور مزید کسی تاخیر کے مسئلہ حل کرنے میں پیش رفت کرے۔ ہم مذاکرات محض مذاکرات کے قائل نہیں ہیں وہی مذاکرات قابل قبول ہوں گے ۔ جن میں کشمیری بھی بطور فریق شامل ہوں اور مذارکات جزوی مسائل پر نہیں بلکہ صرف اور صرف کشمیرپر منعقد ہوں۔ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کی نئی لہر نوجوان جس کا ہراول دستہ ہیں اور جن کی قربانیوں کے نتیجہ میں تحریک کاکشمیری تشخص اجاگر ہوا اور تمام بین الاقوامی ایونوں میں ایک مرتبہ پھر کشمیر فلش پوائنٹ بنا۔ داخلی تشخص بگاڑنے کے لیے سیز فائرلائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادیوں پر بھارتی شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتے ہیں۔ کشمیریوں کی تحریک نہ سرحد پار دراندازی ہے اور نہ اسے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا جاسکتاہے ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت کشمیریوں کو بھارتی تسلط کے خلاف تمام محاذوں پر حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا حق حاصل ہے جس کی ہم مکمل حمایت کرتے ہیں۔ عالمی برادری بھی حمایت کرے۔ اس جدوجہد میں تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے خون سے اس تحریک کی آبیاری کی۔ پیلٹ گنز کے ذریعے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ تحریک آزادی کے اس فیصلہ کن مرحلے میں 5فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے اور اس سے قبل ہفتہ بھر کے مندرجہ ذیل پروگرامات تشکیل دیئے گئے ۔ ہم پوری قوم سیاسی جماعتوں ، ذرائع ابلاغ ، علماء اور اہل دانش سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس مرتبہ بھرپور یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے۔