گلگت بلتستان کے عوام کی کوششوں اور کاوشوں سے ٹیکس کے نفاذ کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamگلگت بلتستان کے عوام کی کوششوں اور کاوشوں سے ٹیکس کے نفاذ کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے،  راجہ فاضل تبسم{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کی کوششوں اور کاوشوں سے ٹیکس کے نفاذ کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے گلگت بلتستان اور آزاد خطے کو باہم مربوط کرنے کے لیے شونٹر ٹنل پر کام کا آغاز کیا جائے ،آزاد حکومت اور گلگت بلتستان حکومت دونوں مل کر اس راستے پر کام کو تیز کریں تا کہ سی پیک سے یہ دونوں خطے مستفید ہوسکیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت اتحاد العلماء کے صدرمولانا سلطان رئیس کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا سلطان رئیس نے گلگت بلتستان میں جماعت اسلامی اور علماء کے کام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہاکہ گلگت بلتستان حساس خطہ ہے اس کو ٹیکس فری زون قرار دیا جائے گلگت بلتستان کے عوام نے جہاد سے یہ خطہ آزاد کروایا ہے یہاں کے عوام تحریک آزادی کشمیر سے گہری وابستگی رکھتے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے اپنا کردارادا کررہے ہیں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کے حصول کے لیے میدان عمل میں ہے جب تک عوام کو حقوق مل نہیں جاتے ا س وقت تک جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،انہوں نے کہاکہ 5فروری مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے گلگت بلتستان میں بھی بھرپور انداز سے یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر