پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کامحوراور جماعت اسلامی پاکستان عالمی اسلامی تحریکوں کی مرکزنگاہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کامحوراور جماعت اسلامی پاکستان عالمی اسلامی تحریکوں کی مرکزنگاہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی امیدوں کامحوراور جماعت اسلامی پاکستان عالمی اسلامی تحریکوں کی مرکزنگاہ ہے ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ویژن 2030کے مطابق پیش قدمی کررہی ہے ملت اسلامیہ جموں کشمیر اسلامی انقلاب اور کشمیرکی آزادی کے لیے مصروف جہدہے ،پاکستان قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق تعمیر کیا جانا چاہیے تھا لیکن تا حال قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب ادھورے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جماعت اسلامی آزادکشمیر آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے مستقبل قریب میں اسلامی انقلاب برپا ہونے کے ساتھ ساتھ بقیہ کشمیر آزاد ہو کر ملت اسلامیہ پاکستان کا حصہ بنے گا اور پاکستان امت مسلمہ کی عظیم قوت بنے گا ،20لاکھ مہاجرین مقیم پاکستان کے اندر بھی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر اپنے کام کو آگے بڑھا رہی ہے کراچی سے خیبر تک جماعت اسلامی آزادکشمیر کا ہر کارکن جماعت اسلامی پاکستان کی صوابدید پر ہے پاکستان کے آمدہ انتخابات میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے کارکنان انتخابات میں کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،پاکستان کا مستقبل اسلامی تحریک کی کامیابی سے وابستہ ہے جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر میں حقیقی پشتیبانی کا حق ادا کیا ہے جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ کشمیر کی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی تحریک کے شانہ بشانہ رہے گی ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے ہمیشہ کڑے وقت میں آزاد خطے کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کیا ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی آزادکشمیر نے ویژن 2030کے مطابق دعوتی مہم کے ذریعے ہر خاص و عام تک اﷲ کا یپغام پہنچانے کا اہتمام کررہی ہے ،جماعت اسلامی پاکستان اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے 5فروری بھرپور طریقے سے منانے کا اہتمام کرے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر