عبدالرشید ترابی کی میڈیا مالکان،ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی میڈیا مالکان،ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال {/AF}

عبدالرشید ترابی کی میڈیا مالکان،ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں سے اہم ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال لاہور( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل ممبر قانون ساز اسمبلی وسابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے میڈیا مالکان،ایڈیٹر ز اور سینئر صحافیوں خبریں گروپ آف نیوز پیپرز اور چینل ۵کے چیف ضیا شاہد،دی نیشن کے ایڈیٹر خالد بخاری،روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر سعید آسی ،اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر اور پائینا کے ڈائریکٹر الطاف حسن قریشی سمیت دیگر سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کے اندر بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے بچوں ،خواتین اور بوڑھوں کو رات کی تاریکی میں گھیر کر مظالم ڈھا رہا ہے ،ان حالات میں پاکستان کا قومی میڈیا مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کرے ،کشمیری پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں ،ہندوستان کی فوج کی سنگینوں کے سائے تلے پاکستان کا قومی ترانہ تقریبات میں چلایا رہا ہے شہداء کے جست خاکی پاکستانی پرچموں میں سپر د خاک کیے جارہے ہیں ،پاکستان سے لازوال محبت کی پاداش میں بھارت کشمیریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ رہا ہے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ پاکستان کی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے پاکستان کا قومی میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے جس طرح آغاز میں میڈیا اپنا کردار ادا کررہا تھا اب اس کو مزید کردارادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا جا سکے ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ 5فروری کے حوالے سے پاکستان کا میڈیا اور خاص کر چینلز مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر مبنی رپورٹس انٹرویوز اور پروگرامات کا اہتمام کریں ،ہندوستانی میڈیا پاکستان کے خلاف مہم چلا رہا ہے اور کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دلوا رہا ہے ہندوستانی میڈیا کا جواب پاکستانی میڈیا دے تا کہ کشمیریوں کی حق کی آواز دنیا تک پہنچ سکے ،اس موقع پر پاکستانی قومی میڈیا کے مالکان ،ایڈیٹرز اور سینئر صحافیوں نے مشترکہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی کو یقین دہانی کروائی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظالم کو جاگر کرنے کے لیے اپنا کردارادا کریں گے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر