{AF}
کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل اور حریت قائدین کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات مسئلہ کو موثر انداز سے اجاگر کرنے پر مشاورت{/AF}
کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل اور حریت قائدین کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات مسئلہ کو موثر انداز سے اجاگر کرنے پر مشاورت مسئلہ کشمیرکو ہر سطح پر اجاگرکریں گے جو پالیسی ریاست کی ہوگی وہی کشمیرکمیٹی کی ہوگی،مولانا فضل الرحمان کشمیری اﷲ کے بعد پاکستان سے امید یں وابستہ کیے ہوئے ہیں،کشمیری قیادت کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی،شاہ غلام قادر،مولانا سعید یوسف،صغیر چغتائی،غلام محمد صفی،فیض نقشبندی،رفیق ڈار مشتاق ایڈووکیت،نورالباری سمیت دیگر قائدین کی ملاقات اسلام آباد( پ ر)کنونیئرکل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی،سپیکر قانون ساز سمبلی شاہ غلام قادر،امیر جماعت علماء اسلام مولانا سعید یوسف،مسلم کانفرنس سے ایم ایل اے صغیر چغتائی،حریت قائدین غلام محمد صفی،فیض نقشبندی،لبریشن فرنٹ کے رفیق ڈار گلگت سے مشتا ق ایڈووکیٹ ،نورالباری سمیت دیگر قائدین نے پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں کشمیرکے تین اکائیوں کے قائدین نے مسئلہ کشمیرکے حل اور اس کواجاگر کرنے کے حوالے تجاویز دیں، ان تجاویز سے مولانا اتفاق کیا، ملاقات کشمیری قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکو ہر سطح پر اجاگرکریں گے کشمیرکمیٹی کی وہی پالیسی ہوگی جو ریاست طے کرے گی،پاکستان کے اندر آمدہ انتخابات میں ہر پارٹی اپنے منشور میں مسئلہ کشمیرکو ترجیح اول کے طور پر شامل کرے ،5فروری پھرپور اندا زسے منایا جائے گا،بیرون ملک مسئلہ کشمیرکے حوالے سے لابنگ کی ضرورت ہمیشہ رہی ہے اور ہمارے دورمیں جو مجھ سے ہوسکاکیا ہے، اور آئندہ بھی کریں گے،5فروری کو دونوں ایوانوں میں قراردادیں لائیں گے، کوشش ہوگی کے تمام صوبائی اسمبلیاں بھی اس موقع پر قراردادیں پاس کر کے اپنا پیغام دیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں،کشمیری جس سطح کی قربانی دے رہے ہیں ان کو گلہ بنتاہے،اس سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے،عالمی سطح پر امریکہ اور بھارت مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،گیارا ستمبر کے بعد عالمی حالات میں تبدیلیاں آئیں ان کاسامنہ کرنا پڑا،اس موقع پر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری اﷲ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں،تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں،عالمی سطحُ کشمیریوں کو اپنا مقدمہ پیش کرنے کا موقع دیا ہے حالیہ دنوں میں ڈنمارک کی پارلیمنٹ میں کشمیر کو زیر بحث لایا گیا اسی طرح دیگردنیا کی پارلمینٹس میں اس کو زیر بحث لایاجاسکتاہے ترکی کی پارلیمنٹ میں لایا جاسکتاہے،آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کو باہم مربوط کرکے ان کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ بنانے کی ضرورت ہے،آئینی پراسیس مکمل ہوچکاہے اس پر غور کرکے کشمیریوں ک وسائل اورآزادی کے لیے رول دیا جائے،حکومت پاکستان ایک مستقل پالیسی تشکیل دے روزنئے فارمولوں سے نقصان ہوتاہے،اس موقع پر شاہ غلام قادر نے کہاکہ کشمیریوں کو آپ سے امیدیں وابستہ ہیں،سیز فائر لائن ؛ر حالات جنگ کی صورت کے ہیں،مہاجرین کے اپنے مسائل ہیں،اس لیے پاکستان کے تمام جماعتیں اپنے منشور میں کشمیرکو ترجیحٰ اول بنائیں،اسی طرح مولانا سعید یوسف ،غلام محمد صفی ،صغیر چغتائی اور دیگر قائدین نے مثبت تجاویز دیں۔