{AF}
بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
تھوراڑ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،ہندوستان نے حملے کی حماقت کی تو کشمیر کی آزادی سمیت ہندوستان کی 13ریاستیں آزادی کا جشن منائیں گی ،ہندوستان کے اندر سیاسی خلفشار اور ذات پات کے نظام نے ہندوستان کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے ،حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو بروقت یقینی بنائے ،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوامی مسائل درست انداز سے حل ہوں گے عوام کو برائے راست حکومت میں شامل ہونے کا موقع ملے گا ،بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیاد ہے ،جماعت اسلامی کے کارکن دعوتی مہم کو بھرپور انداز سے چلائیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے نڑ کوٹلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر حلقہ ممتاز حسین،امیر یونین کونسل عبدالرحیم اور محمد زاہد نے خطاب کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ 8لاکھ ہندوستانی افواج مقبوضہ کشمیر میں عملاً شکست سے دوچار ہو چکی ہیں بھارتی آرمی چیف شکست خوردہ آرمی کو حوصلہ دینے کے لیے سرحد پار حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے جو اس کے کسی کام نہیں آئیں گی ،ہندوستان نے حملے کی حماقت کی تو نانی یاد کروائیں گے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن اﷲ کے دین کی دعوت ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک پہنچائیں مخلوق خداکو قرآن کے ساتھ جوڑیں خود بھی قرآن وحدیث کا مطالعہ کریں اور اپنے گھر ،دوست و احباب کو بھی قرآن وسنت کے تعلیمات اپنانے کی دعوت دیں ،دنیا اور آخرت کی کامیابی اﷲ کے در سے آشنا ہو کر ہی مل سکتی ہے ،اﷲ کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں انسانیت کی خدمت کریں مظلوم عوام کے ترجمان بنیں ۔