{AF}
ڈاکٹر خالد محمود سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال{/AF}
ڈاکٹر خالد محمود سے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود کی وفد کے ہمراہ اہم ملاقات،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں ،ڈاکٹر خالد محمود جماعت اسلامی پنجاب 5فروری پورے پنجاب میں بھرپور انداز سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی ،میاں مقصود اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود سے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود نے وفد کے ہمراہ مرکز جماعت اسلامی دارالسلام بستی اسلام آباد میں ملاقات کی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کشمیری تقسیم برصغیر کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کی جنگ لڑرہے ہیں ،کشمیریوں نے پاکستان کے قیام سے قبل 19جولائی کو پاکستان کو اپنی منزل قراردے دیا تھا تب سے لے کر اب تک کشمیری پاکستان کی سلامتی ،بقاء اور استحکام کی جنگ لڑرہے ہیں ،بلا شبہ پاکستانی قوم اور باالخصوص جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے کشمیری مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ،5فروری قاضی حسین احمد ؒ کی کوششوں سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے ،امسال بھی 5فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے امیر میاں مقصود نے کہاکہ جماعت اسلامی پنجاب پورے پنجاب میں 5فروری بھرپور انداز سے منائے گی کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی کیا جائے گاکشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ،خود ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیا تھاکہ وہ کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گی ،ہندوستان اپنے اس عہد سے انخراف کرچکا ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لیتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ عہد شکنی کی پاداش میں بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق فراہم کروانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ ہندوستان بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سردنہیں کرسکا ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے نوشتہ دیوار نہ پڑھا تو اس کا حشر بھی سابق سویت یونین سے مختلف نہیں ہو گا ۔