{AF}
جماعت اسلامی نے بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،راجہ فاضل حسین تبسم {/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل حسین تبسم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی نے بیس کیمپ کی خوشخالی اور کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ،ویژن 2030کے مطابق جماعت اسلامی کا ہر کارکن اس میں رنگ بھرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو حقیقی اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانے کی جدوجہد کررہی ہے ،جماعت اسلامی انبیاؑ کے مشن کو لے کر نکلی ہے اﷲ کے دین کی دعوت ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچانے کا اہتمام کرنا ہو گا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسین کے سہ روزہ کیمپ کے اختتام پر دعوتی کتب تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت انسانوں کو اﷲ کی توحید سے آشناکرنا ہے اﷲ کی پہچان اور اﷲ کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تلقین کرنا مسلمان کی ذمہ داری ہے نبی آخر الزمان ؐ کے بعد دعوت کا کام امت پر ڈال دیا گیا ہے اب پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود قرآن وسنت پر عمل پیرا ہو اور یہ دعوت جن تک نہیں پہنچی ان تک پہنچانے کا اہتمام کرے ،اﷲ کے دین کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ اسلامی ریاست کے ہر شعبے میں اﷲ کے دین کی حکمرانی ہو پارلیمنٹ ،عدالت ،معیشت میں اﷲ کے احکامات پر عمل ہو تھانے اور کچہریاں امن کے گہوارے ہوں ،میرٹ پر روزگار کا اہتمام ہو ،بے سہاروں کی مدد اسلام کا بنیادی کام ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اﷲ کی زمین پر اﷲ کا نظام چاہتی ہے آج اسلام مغلوب ہے جماعت اسلامی اس کو غالب کرنے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ اﷲ کے بندے اﷲ کی غلامی اختیار کریں اپنی خواہشات کی بجائے اﷲ کے احکامات پرعمل کریں ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اس دعوت کو لے کر ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر تک جائیں ۔