حکومت پاکستان پی ٹی وی آزادکشمیر کے ملازمین کے مطالبات پورے کرے ، ڈاکٹر خالد محمود خان

{AF}dr. khalidحکومت پاکستان پی ٹی وی آزادکشمیر کے ملازمین کے مطالبات پورے کرے ، ڈاکٹر خالد محمود خان{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہاہے کہ حکومت پاکستان پی ٹی وی آزادکشمیر کے ملازمین کے مطالبات پورے کرے ،پی ٹی وی آزادکشمیر کے ملازمین کو وہ ساری مراعات اور حقوق دئیے جائیں جو پی ٹی وی اسلام آبادکے ملازمین کو حاصل ہیں پی ٹی وی آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے پی ٹی وی آزادکشمیر کے ملازمین کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے ،ایم ڈی پی ٹی وی آزادکشمیر پی ٹی وی کے مسائل حل کرے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ پی ٹی وی کے تمام سینٹرز کے ملازمین کو مستقل کر دیا گیا جب کہ آزادکشمیر پی ٹی وی کے ملازمین کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ان کی ملازمتیں 14سال سے زائد ہو چکیں ہیں ان کو ابھی تک مستقل نہ کرنا امتیازی سلوک ہے اس کو ختم ہو نا چاہیے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی ان مسائل کو فوری حل کریں تا کہ آزادکشمیر پی ٹی وی میں کام کرنے والے ملازمین جو محرومی محسوس کررہے ہیں اس کا ازالہ ہوسکے ،جماعت اسلامی ملازمین کے شانہ بشانہ ہے ان کے حقوق کی جنگ ہر سطح پر لڑے گی ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر