{AF}
جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، نورالباری{/AF}
اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر و سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین نورالباری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی کارکن ہوم ورک کے ساتھ بھرپور تیاری کریں ،جماعت اسلامی موجودہ سیاسی صورت حال ،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی اور جائزہ لینے کے لیے 28جنوری کو 11بجے دن اسلام آباد سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس کرے گی ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے ،بجٹ میں رقم موجود ہے اس حوالے سے جو بھی ضروریات ہیں ان کا بروقت اہتمام کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات طویل عرصے سے منعقد نہیں ہوئے جس کی وجہ سے سیاسی قیادت کی تیار ی میں کمی واقع ہو رہی ہے بلدیاتی انتخابات سے عوام کے مسائل احسن بنیادوں پر حل ہوتے ہیں اس لیے ان اداروں کا قیام اور انتخابات وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔