{AF}
کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیری قائدین کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ ظفر الحق سے اہم ملاقات {/AF}
کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیری قائدین کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ ظفر الحق سے اہم ملاقات ،کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال پاکستان کی پوری قوم ،تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں ،راجہ ظفر الحق حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے ،انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقادکا اہتمام کیا جائے ،اسلام آباد میں اسلامی ممالک اوردیگر ممالک سفراء کو کشمیر پر بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ،حکومت پاکستان عالمی سطح پر اپنے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے ،میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اجاگر کرے تا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو سکے ،5فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں کشمیر پر قراردادیں منظور کی جائیں ،کشمیری قیادت کا مشترکہ موقف،شاہ غلام قادر،لطیف اکبر،عبدالرشید ترابی،ڈاکٹر خالد محمود،مولانا سعید یوسف،صغیر چغتائی،خواجہ فاروق،غلام محمد صفی،فیض نقشبندی،رفیق ڈار اسلام آباد( پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کشمیری قائدین کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) سینیٹر راجہ ظفر الحق سے اہم ملاقات ،ملاقات میں سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر،پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود،جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سعید یوسف،تحریک انصاف آزادکشمیر کے نائب صدر خواجہ فاروق ،مسلم کانفرنس کے راہنما صغیر چغتائی ،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی ،فیض نقشبندی،رفیق ڈار موجود تھے ،کشمیر ی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و لیڈر آف دی ہاؤس (سینٹ) راجہ ظفر الحق نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے ،ہندوستان مقبوضہ ریاست میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ،پاکستان کی قوم اور حکومت کشمیر کی صبح آزادی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہے گی ،راجہ ظفر الحق نے عبدالرشید ترابی کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل جیسے فورم بنانے میں کردار ادا کیا یہ بہت اچھا فورم ہے اس سے اچھا پیغام جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھی قائدین متحد اور متفق ہیں آزادکشمیر کے اندر بھی قائدین کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہیں یہ آزادی کی نوید ہے مجھے امید ہے کہ کشمیریوں کے اس اتحاد کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے اندر بھی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں کشمیر کی آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک ہوں گی ،پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں جو انتخابات میں جا رہی ہیں وہ اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کو ترجیح اول کے طور پر شامل رکھیں ،راجہ ظفر الحق نے کشمیر ی قائدین کی تجاویز کی روشنی میں حکمت عملی اور پالیسی بنانے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ،اس موقع پر کشمیری قائدین نے مشترکہ طور پر کہا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر سفارتی مہم منظم کرے ،انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقادکا اہتمام کیا جائے ،اسلام آباد میں اسلامی ممالک اوردیگر ممالک سفراء کو کشمیر پر بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ،حکومت پاکستان عالمی سطح پر اپنے سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کرے ،میڈیا مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اجاگر کرے تا کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو سکے ،5فروری بھرپور طریقے سے منایا جائے قومی اسمبلی،سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں کشمیر پر قراردادیں منظور کی جائیں،آل پارٹیز کانفرنس کا اہتمام حکومت پاکستان کرے جس میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے ،راجہ ظفر الحق موتمر عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنائیں اس موقع پر کشمیری قائدین نے کہاکہ آئینی ترامیم جو کشمیری قیادت نے مشترکہ طور پرمشاورت سے تیار کی ہیں وزیر اعظم پاکستان اس کویقینی بنائے تا کہ آزادکشمیر کے مسائل حل اوررائیلٹی فراہم کی جائے اور کشمیریوں کو اپنا کیس عالمی سطح پر پیش کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے ،کشمیر ی قائدین نے میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے جنرل اسمبلی میں خطابات کی تحسین کی اور کہاکہ اس کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے ،کشمیری قائدین نے یہ بھی کہاکہ کشمیر کی آزادی کے لیے پالیسی میں تسلسل رکھا جائے اور کردار طے کیے جائیں کہ کس نے کیا کرنا ہے تا کہ آزادی کی منزل حاصل ہو سکے ،مقبوضہ کشمیر میں عوام اپنی تقریبات میں پاکستانی قومی ترانہ بجاتے ہیں اور شہداء کو پاکستانی پرچموں میں دفن کرتے ہیں ،کشمیری قائدین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فارن آفس میں ایک فوکل پرسن کا تقررکیا جائے ۔