انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے دربار سے آشنا کیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalid انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے دربار سے آشنا کیا جائے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہ ہے کہ اس کو اﷲ کے دربار سے آشنا کیا جائے ،اﷲ کا شکر ہے کہ اسلامی تحریک کے کارکن مادہ پرستی، نفس پرستی اورجاپرستی کے دور میں اﷲ کے نائب کی حیثیت سے اسلام کے غلبے کی جدوجہد کررہے ہیں ،اﷲ نے مٹی سے جب انسان کی تخلیق کی تو فرشتوں اور آگ سے بنی مخلوق سے کہاکہ وہ اس سامنے سجدہ ریز ہو چونکہ یہ میرا نائب ہے ،ہمیں اﷲ کے نائب ہونے کے ناطے خود کو اﷲ کے حوالے کر کے اس کی سجائی ہوئی جنت اور اﷲ کی رضا کے لیے وقف کرنا چاہیے ،نبی پاک ؐ نے جس دور میں اﷲ کے اس پیغام کو عام کرنے کا آغاز کیا وہ بدترین دور تھا ،اﷲ کے نبی اور صحابہ کرام کی سیرت کی کہکشاں آج بھی پوری انسانیت کی ہدایت کے لیے مینارہ نور ہے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے مبلغین کے 3روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم،جمعیت اتحادالعلماء کے صدرمولانا عبدالقادر ندیم ،شعبہ تربیت کے ذمہ دار تنویر انور خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،تربیت گا ہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ کمزوریوں ،کوہتائیوں اور کم علمی کے باوجود اﷲ کا شکر ہے اسلامی تحریک کے کارکن غلبہ دین کے لیے جدوجہد کررہے ہیں یہ تحریک پیش قدمی کررہی ہے اﷲ کی رحمتہے کہ انبیاؑ انسانیت کو بغلوت کی منزل تک پہنچانے اور نبی پاک ؐ کی بعثت تک کائنات میں سب سے اہم فریضہ اﷲ کے دین کی دعوت ہے ،اﷲ کے نبی ؐ نے 23سال کے عرصے میں دین کی دعوت کو عام کیا ،22ہزار مربع میل تک اسلامی ریاست قائم کی جس کی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی صحرائے عرب کے اونٹ چرانے والے بدوں جب اس قرآن سے آشنا ہوئے تو رہتی دنیا تک ستاروں کی ماند جنوب شمال مشرق و مغرب میں چمک رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اﷲ کے دین کی تڑپ اور پیاس بجھانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ لوگ جن تک یہ دعوت نہیں پہنچی ان تک یہ دعوت پہنچانی ہے دعوت کی پیاسی انسانیت تک یہ دعوت پہنچانا ہمارا داعیانا کردار ہونا چاہیے آپ نے 3دن یہاں رہ کر جو قرآن سیکھا ہے اس کو دوسروں تک پہنچائیں خود بھی روزانہ 30منٹ قرآن کا مطالعہ کریں ،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ فاضل حسین تبسم نے ویژن 2030کے حوالے سے شرکاء تربیت گاہ کو بریف کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر