حکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ، ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidحکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ، ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ،سیاسی ایڈجسمنٹ کو بلدیاتی انتخابات کے التوا کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے ،بلدیاتی انتخابات کے ذریعے قیادت کی نرسری تیار ہوتی ہے اس سے عوامی مسائل بھی حل ہوتے ہیں ،کورٹ کے فیصلے اور حکومت اپنے وعدے کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو اپنے اعلان کے مطابق یقینی بنائے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں ایک طویل عرصے سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے جس کی وجہ سے جمہوری ادارے بھی کمزور ہوتے ہیں اور سیاسی قیادت بھی تربیت کے مراحل سے گزر کر اسمبلی میں نہیں پہنچتی جس کی وجہ سے عوام کی درست نمائندگی میں بھی کمی آتی ہے اور عوامی مسائل کے حل میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات سے عوام کو برائے راست حکومتی عمل میں شامل ہونے کا موقع ملے گا اس سے جمہوریت کو تقویت ملے گی اور اس عمل کو ہر قیمت پر ہونا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے ہر سطح کے ذمہ داران اﷲ کے پیغام کو ایک ایک گھر تک پہنچائیں ،جماعت اسلامی آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ماڈل ریاست بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر