{AF}
جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل کی گئیں {/AF}
اسلام آباد،راولاکوٹ،کوٹلی،بھمبر،مظفرآباد،میرپور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود کی اپیل پر آزاد کشمیر بھر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ای میل کی گئیں ،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی نے تمام ضلعی ہیڈکواٹرز پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ممبران کو ای میل کیا اور کشمیر پر اقوام متحدہ کی بے حسی پر تشویش کااظہار اکیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود سمیت دیگر مقررین نے کہاکہ اقوام متحدہ عالمی برادری کی موجودگی میں کشمیریوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرے ،مقبوضہ کشمیر میں جو ظلم وبربریت کابازار گرم ہے اس کو بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنا دھرا معیار ترک کرتے ہوئے فلسطین اور کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے حق کے لیے پرعزم ہیں جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی کشمیر سے نکل نہیں جاتا اس وقت تک کشمیری اپنے حق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے ،مقررین نے کہاکہ ہندوستان بارود کے ڈھیر پر بیٹھا ہوا ہے کسی بھی وقت یہ آتش فشاں کی صورت اختیا رکرے گا جس سے دنیا کا امن خطرے میں پڑھ جائے گا انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی مبنی برحق جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ قائدین حریت کا پابند سلاسل کر کے ہندوستان بندوق کے ذریعے کشمیریوں کو غلا م نہیں رکھ سکتا ،برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوان اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے مردوزن ،خواتین اور بچیاں اپنے معصوم ہاتھوں میں پتھر لے کر ہندوستان کی افواج کا مقابلہ کررہی ہیں عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہو گا ۔