{AF}
دیانتدار،پرعزم،مخلص اور جرت مند قیادت کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
راولاکوٹ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ دیانتدار،پرعزم،مخلص اور جرت مند قیادت کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ کی خوشخالی کے لیے جماعت اسلامی نے وژن 2030پیش کیا ہے پہلے سیشن میں 1500مبلغین کی تیاری ہمارا ہدف ہے آزاد کشمیر کی ہر وارڈ سے مبلغ قرآن تیار کیے جائیں گے جو وارڈ کی سطح پر قرآن فہمی کا انتظام کریں گے ،قرآن سے تعلق مضبوط ہو گا تو اﷲ اپنا فضل و انعام سے نوازے گا ،قرآن کا مطالعہ تفسیر اور سیرت النبی ؐ کے مطالعے کا ہر گھر میں اہتمام کیا جائے روزانہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر والدین قرآن کی آیت اس کی مختصر تشریح اور حدیث اور اس کی تشریح کریں اپنے گھروں میں اسلامی ماحول کو عام کریں اپنے بچوں کی سیرت و کردار کے لیے والدین رول ماڈل بنیں ،ان خیالات کااظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی سٹی زون کے زیر اہتمام ہفتہ وار درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور،امیر جماعت اسلامی راولاکوٹ سردار قیوم افسر،صلاح الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن جو ہمارے لیے ذریعہ نجات ہے جس کے ذریعے انسان اﷲ سے ہم کلام ہو تا ہے اپنی زندگی میں انقلاب لائیں دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ عربی زبان سیکھنے،سمجھنے کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنے ارکان کارکنان کو ہدف دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک دعوت پہنچائیں لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جماعت اسلامی کسی فرد یا شخصیت کی طرف نہیں بلاتی بلکہ ہماری دعوت بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی بندگی کی طرف لانا تمام مسالک سے بالاتر ہو کر امت کی وحدت کے لیے کردار ادا کریں ،مغربی تہذیب کا ہدف ہمارا نوجوان ہیں والدین اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ ساتھ ان پر نظر رکھیں ان کی سرگرمیوں پر توجہ دیں ،مغربی تہذیب ہمارے خاندانی نظام کو توڑنے کے در پہ ہے اس کے لیے خواتین اپنے گھروں کو دین کو مورچہ بنائیں دینی ماحول کو پروان چڑھائیں اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے ۔