آزادکشمیر کو خوشخال اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا مشن کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidآزادکشمیر کو خوشخال اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا مشن کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ آزادکشمیر کو خوشخال اسلامی فلاحی ریاست بنانا جماعت اسلامی کا مشن کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ،جماعت اسلامی کے امراء اضلاع،امراء حلقہ جات اپنے اپنے حلقوں میں رول ماڈل بنیں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں ،مسائل کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ان کے حل کے لیے کوشش کریں ،کارکنان جماعت اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے گھروں سے نکلیں ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچیں ،جماعت اسلامی کے کارکنان اپنی زندگیوں میں انقلاب برپا کریں جماعت کی دعوت ہر شخص تک پہنچائیں ،مطالعے کا ذوق شوق پیدا کریں قرآن و حدیث کا روزانہ کی بنیاد پر مطالعہ کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے امراء اضلاع،امراء حلقہ جات کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امراء جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان، نورالباری،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ،اس موقع پر تمام اضلاع کے امراء،امراء حلقہ جات نے اپنے اپنے حلقوں کی رپورٹ پیش کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ جماعت اسلامی کے قیادت اور کارکن لوگوں کو اﷲ کے دین کی دعوت دیں ہماری دعوت کسی شخص کسی مسلک کی طرف نہیں ہے بلکہ ہماری دعوت بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر اﷲ کی بندگی اختیار کرنا ہے ہماری جنگ کسی شخصیت سے نہیں بلکہ اس فرسودہ نظام سے ہے انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے آج 90سالہ سید علی گیلانی 10سال کے نوجوان کی طرح میدان میں ڈٹا ہوا ہے وہاں کے سکول کی بچیاں اپنے ننھے ہاتھوں میں پتھر لے کر ہندوستانی افواج کا مقابلہ کررہی ہیں برہان وانی کی شہادت کے بعد نوجوان اس تحریک کا ہر اول دستہ بن چکے ہیں ہمیں اپنی سرگرمیوں میں کشمیر کو ترجیح اول رکھنا ہے انہوں نے کہاکہ جب تک ہندوستان کا ایک بھی فوجی کشمیر میں موجود ہے کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ 1947ء میں ہمارے آباواجد اد نے ٹوپی دار بندوقوں اور کلہاڑیوں کے ذریعے ڈوگرہ سامراج سے یہ خطہ آزاد کروایا کشمیری بارہ مولہ پہنچ چکے تھے مگر عالمی برادری کی مداخلت پر کشمیریوں نے جنگ بندی کی مگر 70سال گزر گے کشمیریوں کے ساتھ کیا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر