حق خودارادیت کے حوالے سے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان سیمینارز،ریلیوں کا انعقاد کریں ، راجہ فاضل تبسم

{AF}Fazal Tabassamحق خودارادیت کے حوالے سے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان سیمینارز،ریلیوں کا انعقاد کریں ،  راجہ فاضل تبسم {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے اعلان کیا ہے کہ حق خودارادیت کے حوالے سے آزادکشمیر ،گلگت بلتستان اور مہاجرین مقیم پاکستان سیمینارز،ریلیوں کا انعقاد کرے ،اقوام عالم کشمیریوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرے ،70سال سے کشمیری اقوام عالم کی بے حسی کی وجہ سے شہید ہو رہے ہیں عالمی برادری کی مداخلت کی وجہ سے کشمیریوں نے سیز فائر کیا تھا ،جب تک مسئلہ حل نہیں ہوتا ا س وقت تک دنیا کا امن خطرے میں ہے ،انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور بیس کیمپ کے عوام یوم حق خودارادیت کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ممبر ان کو ای میل کر کے مسئلہ کی تو جہ مبذول کروائیں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے 1کروڑ ای میل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے ممبران کو کی ہیں ،آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ ،اساتذہ ،وکلاء،ڈاکٹرز ،انجینئرز اس مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ اقوام عالم کو اپنی مجرمانہ بے حسی کو ختم کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر