اقوام متحدہ عالمی برادری کی موجودگی میں کشمیر یوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرے،ڈاکٹر خالد محمود

{AF}dr. khalidاقوام متحدہ عالمی برادری کی موجودگی میں کشمیر یوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرے،ڈاکٹر خالد محمود {/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ اقوام متحدہ عالمی برادری کی موجودگی میں کشمیر یوں سے کیے گے وعدے کو پورا کرے OICانسانی حقوق کی تنظیمیں ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی کو رکوانے میں اپنا کردارا دا کریں ،70سال سے کشمیری اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جنوبی ایشیا کے پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کے خواہشات کے مطابق حل کیا جائے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی رو کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے ،اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق کشمیری آزادی کے لیے بر حق مبنی جدوجہد کررہے ہیں ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں یہ بات واضح ہے کہ یہ مسئلہ محض زمین کا جھگڑا نہیں بلکہ دو کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق کا مسئلہ ہے جسے محض دوطرفہ بنیادوں پر بند ر بانٹ کے ذریعے سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا ،عالمی برادری مسئلہ کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے تدارک کرے ،ملت اسلامیہ جموں وکشمیر اقوام عالم سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انسانی مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم حق خودارادیت کے حوالے سے پیغام میں کیا ،انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوائے اور ہندوستان کو مجبور کرے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق فراہم کرے ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے عالمی برادری کی مداخلت پر جنگ بندی کی تھی لیکن 70برس گزر گے کشمیریوں کے ساتھ کیا جانے والا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ،ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ عالمی برادری نے مسئلہ حل نہ کرایا تو دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے جس سے جنوبی ایشیا کاامن خطرے میں پڑھ سکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر